تھانہ سول لائنز کے سب انسپکٹرنے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی
لاہور(خبرنگار) تھانہ سول لائنز کے سب انسپکٹر انور علی نے فرض شناسی کی مثال قائم کر دی۔ چڑیا گھر سے ملنے والا بیگ رقم سمیت فیملی کے حوالے کر دیا بتایا گیا ہے کہ سول لائنز تھانے میں تعینات سب انسپکٹر انور علی کو ڈیوٹی کے دوران چڑیا گھر سے ایک گمشدہ شاپر ملاجس میں نقد رقم20000 اور ایک آئی فون دیگر ضروری کاغذات شامل تھے سامان ملنے پر سب انسپکٹر انور علی نے اس فیملی سے رابطہ کیا جو کہ لالہ موسی سے لاہور چڑیا گھر سیر کرنے آئی تھی ان کی امانت ان کے حوالے کر دی گم شدہ رقم اور فون ملنے پر فیملی نے خوشی سے دعائیں دیں اور پولیس کا شکریہ ادا کیاسب انسپکٹر انور علی کی اس فرض شناسی پر ایس ایچ او سول لائنزاور ایس پی سول لائنز محمد افضل کی طرف سے شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے ۔