الہ آباد:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،باپ جاں بحق بیٹا اور بیٹی زخمی

الہ آباد:تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر ،باپ جاں بحق بیٹا اور بیٹی زخمی

الہ آباد(نامہ نگار)تیز رفتار ٹرک کی موٹر سائیکل کو ٹکر باپ جاں بحق بیٹا اور بیٹی زخمی ،ٹرک ڈرائیور گرفتار پولیس مصروف تفتیش تفصیل کے مطابق نواحی گاؤں ڈھوس کا رہائشی برکت علی موٹر سائیکل پر اپنی بیٹی شبنم اور بیٹے شہباز کے ساتھ الہ آباد سے چونیاں کی طرف جا رہا تھا کہ سبز ی منڈی کے قریب تیز رفتار ٹرک نے ٹرک مار دی جس سے برکت علی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ اسکی بیٹی اور بیٹا زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر آر ایچ سی الہ آباد منتقل کر دیا گیا الہ آباد پولیس نے ٹرک ڈرائیور کو گرفتار کر کے ٹرک کو تحویل میں لے کرتفتیش شروع کر دی ہے ۔

مزید : علاقائی


loading...