اوکاڑہ:لین دین کا تنازعہ،زمیندار کا بھٹہ مزدور اور بیوی پر تشدد
اوکاڑہ(بیورورپورٹ+ڈسٹرکٹ رپورٹر)اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا میں بااثر زمیندارنے ساتھیوں کے ہمراہ بھٹہ مزدور اور اسکی حاملہ بیوی کو پیسوں کے لین دین پر تشدد کا نشانہ بناڈالا 20روز گذرجانے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا،ملزمان کے وحشیانہ تشدد سے خاتون کا حمل ضائع،ظلم کا نشانہ بننے والے خاندان کاوزیراعلیٰ سے انصاف کی اپیل،حویلی لکھا کے نواحی علاقہ جوایا بلوچ میں بااثر زمیندار کا اپنے ساتھیوں کے ہمراہ بھٹہ مزدور،بتایا گیاہے کہ اوکاڑہ کے قصبہ حویلی لکھا کے نواحی علاقہ جوایا بلوچ میں بھٹہ مزدور صابر علی اپنے بچوں کے ہمراہ خریداری کے لئے مارکیٹ آرہاتھا،کہ قریبی گاؤں کے بااثر زمیندار منظور احمد نے لین دین کے معاملے پر جھگڑا شروع کردیا اور مزدور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور اسکی حاملہ بیوی ارشاد بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اسکا چار ماہ کا حمل ضائع ہو گیا،جبکہ تحصیل ہیڈ کو ارٹر ہسپتال حویلی لکھا کی لیڈ ی ڈاکٹر نے متاثر ہ خاتون کا الٹراساؤنڈ کیا رپورٹ جاری نہیں کی اور غریب خاتون کواوکاڑہ ریڈلو اجسٹ کی طرف ریفرکر دیا خاتون کو انصاف نہیں مل رہا پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا۔
اور بااثر ملزمان نے بھٹہ مزدور کا رکشہ بھی چین لیا متاثر ہ خاندان نے لیڈ ی ڈاکٹر کے خلاف شدید احتجاج کر تے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب سے کاروائی کا مطالبہ کیاہے#