سرگودھا، خواتین کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کے2ارکان گرفتار

سرگودھا، خواتین کو بلیک میل کرنیوالے گروہ کے2ارکان گرفتار

  

سرگودھا(بیورو رپورٹ) سادہ لوح خواتین کو پھانس کر بلیک میل کر کے انہیں بد اخلاقی کا نشانہ بنانے اور مال بٹورنے والے چار رکنی گروہ کے انکشاف پر قانون متحرک ہو گیا، ڈی پی او کے حکم پر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج، گروہ کے دو ارکان حراست میں لے لئے گئے ،کارروائی محلہ حسین آباد کی رہائشی قرأۃ العین نامی خاتون کے شوہر آصف حمید جو کہ ایک طویل عرصہ تک سعودی عرب میں مقیم رہا کی درخواست پر عمل میں لائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ شاہ زیب، رانا ساجد، عباس ڈوگر، افضل نے اس کی بیوی قرأۃ العین کو جھانسہ دے کر بلیک میل کیا اور بد اخلاقی کا نشانہ بنانے کے ساتھ ساتھ اس کی عریاں تصاویر بنا لیں، بعد ازاں قرأۃ العین کو تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کی دھمکی دے کر اس سے پانچ تولہ سونا کے زیورات اورتین لاکھ روپے کی نقدی ہتھیا لی، پولیس نے دو ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہے، جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے ڈی پی او سرگودھا نے ڈی ایس پی سٹی سرکل سعید اﷲ خان کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔ متاثرہ خاتون قرأۃ العین کا کہنا ہے کہ ملزمان کا یہ گروہ دیگر لڑکیوں کو بھی بلیک میل کر کے اسی طرح کا قبیح فعل کرتے رہے ہیں، اب ملزمان اسے اور بچوں کو قتل کی دھمکیاں دے رہے ہیں، اسے تحفظ فراہم کیا جائے اور معاملے کی تفتیش ڈی پی او اپنی نگرانی میں کرائیں تو گروہ کے گھناؤنے فعل کے دیگر معاملات بھی سامنے آ جائیں گے۔

مزید :

علاقائی -