برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے تیار ہیں،چین

برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے تیار ہیں،چین

بیجنگ(اے پی پی)چین نے کہا ہے کہ وہ برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد اس کے ساتھ آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے تیار ہے۔ وزارت تجارت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق چین اور برطانیہ بریگزٹ کے بعد باہمی آزادانہ تجارت کے معاہدے پر غور کررہے ہیں جس کے لیے ان کا ملک پوری طرح تیار ہے۔حال ہی میں برطانوی حکام کی جانب سے چینی کمپنیوں کو پیغام دیا گیا کہ آئندہ سال برطانیہ کے یورپی یونین سے انخلاء کے بعد ملک چینی سرمایہ کاروں کے لیے پوری طرح کھلا ہے اور چین ایسے ممالک میں شامل ہے جن کے ساتھ برطانیہ آزادانہ تجارت کے معاہدے کا خواہاں ہے جس کے بعد چین نے اسے اس حوالے سے مذاکرات کی دعوت دے دی۔ برطانوی و چینی وزرائے تجارت کے درمیان گزشتہ روز اسی حوالے سے ہونے والے مذاکرات کے بعد جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا کہ فریقین اس بات پر متفق ہیں کہ برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلاء کے بعد کے دور کے لیے آزادانہ تجارت کے معاہدے کے لیے زیادہ سے زیادہ مواقع تلاش کیے جائیں۔ان کا کہنا تھا کہ دونوں وزرائے تجارت کے درمیان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے علاوہ جن امور پر غور کیا گیا ان میں قانونی خدمات اور ورک ویزا کو آسان بنانا نمایاں ہیں۔

۱ٍ

مزید : کامرس


loading...