پاکستانی معیشت میں بہتری سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہاہے ‘راجہ وسیم حسن

پاکستانی معیشت میں بہتری سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہاہے ...

  

لاہور(این این آئی )تاجر رہنما ، وانجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ وسیم حسن نے کہا ہے کہ پاکستانی معیشت میں بہتری سے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے انہوں نے کہا کہ اقتصادی راہداری منصوبے سے پائیدار گروتھ، مالیاتی خسارہ میں کمی اور افراط زر کی صورتحال میں بہتر ی آئی ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ راجہ وسیم حسن نے کہا کہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافہ کیلئے اقتصادی اصلاحات میں تیزی لائے جائے تاکہ غیر ملکی سرمایہ کاروں کا پاکستان کی طرف رخ ہو،اور بڑی بڑی کمپنیاں پاکستان میں اپنی انڈسٹریز لگانے کی منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہوں۔ انہوں نے کہا جس سے ملک میں صنعتی ترقی کا مشن ممکن ہوسکے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے ملک بھر میں لاکھوں ملازمت کے مواقع بھی دستیاب ہونگے اور ملک سے بے روزگاری جیسے سنگین مسئلہ کے حل میں بھی مدد ملے گی۔

مزید :

کامرس -