پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کا ہالینڈ پولٹری مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان

پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کا ہالینڈ پولٹری مصنوعات کے بائیکاٹ کا ...

  

لاہور(آئی این پی ) پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن نے ہالینڈ کے سیاستدان کی جانب سے گستاخانہ خاکوں کی نمائش کا اعلان کرنے پرہالینڈ کی پولٹری مصنوعات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کردیا۔پاکستان برائلر فارمر ایسوسی ایشن کے انفارمیشن سیکٹری پنجاب میاں مدثر بھٹی نے کہا ہے کہ ہالینڈ میں ہمارے پیارے نبی کے خلاف چلنے والی انتہائی قابل نفرت مہم اور اس پہ وہاں کی حکومت کی چشم پوشی پہ ہم ہالینڈ سے درآمد شدہ تمام مصنوعات کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بائیکاٹ مہم کو کامیاب بنانے کے لئے پہلے قدم کے طور پہ ہم یہ وعدہ کرتے ہیں کہ ہم پولٹری سے متعلقہ تمام کاروبار میں ہالینڈ سے درآمد شدہ کوئی بھی چیز، چاہے وہ پولٹری کی ادویات ہوں یا ویکسینز یا پھر اسکے علاوہ کوئی دوسرا جز، استعمال نہیں ہوگی۔

خبرنمبر 1

مزید :

کامرس -