مکئی کی عالمی پیداوار بڑھ کر 1.064 ارب ٹن رہنے کا امکان

مکئی کی عالمی پیداوار بڑھ کر 1.064 ارب ٹن رہنے کا امکان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن (اے پی پی) بین الاقوامی اجناس کونسل نے کہا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی عالمی پیداوار بڑھ کر 1.064 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جس کی وجہ امریکا میں اس کی وافر پیداوار ہے۔ادارے کی جانب سے گزشتہ روز جاری ہونے والی ایک جائزہ رپورٹ کے مطابق سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی عالمی پیداوار 1.064 ارب ٹن رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ ماہ کی جائزہ رپورٹ کے اندازے سے 12 ملین ٹن زیادہ ہے جس کی وجہ امریکا میں مکئی کی بہتر پیداوار کا امکان ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران امریکا کی مکئی کی پیداوار 370.5 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ ماہ کے جاری 359 ملین ٹن کے اندازے سے 12 ملین ٹن زیادہ ہے۔سیزن 2017-18 ء کے دوران امریکا کی مکئی کی پیداوار 371 ملین ٹن رہی تھی۔دوسری جانب ماہرین نے مکئی کی عالمی کھپت کے حوالے سے اپنے اندازوں پر نظر ثانی کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی کھپت بڑھ کر 1.105 ارب ٹن رہے گی جو پیداوار سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ایک ماہ قبل کے اندازے میں سیزن 2018-19 ء کے دوران مکئی کی عالمی کھپت 1.098 ارب ٹن رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

مزید :

کامرس -