مافیا کیخلاف کارروائی ورنہ 5ستمبر کو ہڑتال ‘عرفان کھوکھر

مافیا کیخلاف کارروائی ورنہ 5ستمبر کو ہڑتال ‘عرفان کھوکھر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( سٹاف رپورٹر)چیئرمین ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن (بقیہ نمبر15صفحہ12پر )

پاکستان ، چیئر مین و فاؤنڈر ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن آف پاکستان (ایل پی جی چیمبر آف پاکستان) عرفان کھوکھر نے کہا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں مزید5 روپے فی کلو،60روپے گھریلو سلنڈر ، 120 روپے کمرشل سلنڈر کا بلا جواز اضافہ ہوا ہے ،لوکل ایل پی جی پروڈیوسرگیس مافیا نے قیمت میں چوتھا اضافہ کر کے لاکھوں غریب رکشہ ڈرائیوروں کے چولہے ٹھنڈے کر دیئے ہے۔ امپورٹ نہ ہونے کے برابر ہے، 95%فیصد لوکل ایل پی جی کی بین الاقوامی قیمت سے بھی ذیادہ قیمت ہوگئی ہے۔ ملک بھر میں ایل پی جی قیمتوں میں اوگرا نوٹیفیکیشن کے بغیر ہی4 دن میں تیسرا اضافہ ہوا ہے، مزید قیمتیں بڑھنے کا اندیشہ ہے۔ایل پی جی لوکل پروڈیوسر مافیا نے بلیک مارکیٹنگ کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح عبور کر چکی ہے۔حکومت کے ایل پی جی پالیسی 2016 میں895 روپے گھریلو سلنڈر اور 75روپے فی کلو ایل پی جی کی جگہ200روپے فی کلو سے تجاوز کر گئی ہے۔ایل پی جی پالیسی 2016کے مطابق ایل پی جی پروڈیوسر کی قیمت 30000فی میٹرک ٹن مقرر کی جائے ۔ر SSGCاور حکومت کو 2ماہ میں کل2ارب 43 کرووڑ اور ٹیکس کی مد میں 472 ملین کا نقصان ہوا ہے۔ کسی بھی قیمت پر پلانٹ چالو کر کے سپلائی بحال کی جائے کہ اس میں 50% امپورٹ کو شامل کر کے صارفین کیلئے ایک قیمت مقرر کی جائے تو قیمت میں 30فیصد کمی آسکتی ہے۔ایل پی جی پروڈیوسر مافیا کو لگام ڈالنا ضروری ہو گیاہے۔قیمتیں بڑھنے سے غریب عوام پر بوجھ بڑھ گیاہے۔ لوکل ایل پی جی پیداوار کو تمام ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں میں میرٹ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے اور شرط عا2018 کو لاہور میں بڑا مظاہرہ کیا جائے گا۔ اگر ایل پی جی کی قیمتوں کو قابو نہ کیا گیا تو 5 ستمبر 2018 کو خیبر سے کراچی تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہوگی۔