کمشنرڈی سی ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن افسر تبدیل کرنے پر غور

کمشنرڈی سی ضلع کونسل، میونسپل کارپوریشن افسر تبدیل کرنے پر غور

  

ملتان(سپیشل رپورٹر ) پنجاب حکومت کی جانب سے ملتان سمیت صوبہ کے کمشنرز ‘ ڈپٹی کمشنرز ‘ اے ڈی جی سی سمیت دیگر افسران کے تبادلوں پر غور شروع کردیا ہے ۔ اس ضمن میں پی ٹی آئی کے ایم این اے ‘ ایم پی ایز نے من پسند افسران کو تعینات کرانے کیلئے اعلیٰ قیادت سے رابطے شروع کر دئیے ہیں ۔(بقیہ نمبر17صفحہ12پر )

بتایا گیا ہے کہ نگران حکومت کی جانب سے ملتان سمیت تمام ڈویژن کے کمشنرز ‘ ڈپٹی کمشنرز ‘ اسسٹنٹ کمشنرز کے بڑے پیمانے پر تبادلے کیے ‘ اب جبکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی تشکیل مکمل ہوگئی ہے اور پنجاب حکومت کے وزراء کے ناموں کو حتمی شکل دی جا رہی ہے ۔ پی ٹی آئی کی حکومت آتے ہی چیف سیکرٹری پنجاب سے لیکر اسسٹنٹ کمشنرز تمام افسران کے دوبارہ تبادلے کیے جائیں گے ‘ میونسپل کارپوریشن‘ ضلع کونسل ‘ میونسپل کمشنرز کے چیف افسران ‘ میونسپل آفیسرز کے بھی تبادلے متوقع کیے جا رہے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -