سلمان نعیم سمیت متعدد ایم پی ایز کی بنی گالا میں وزیراعظم سے ملاقاتیں
ملتان(سٹی رپورٹر) ایم پی اے صوبائی حلقہ 217 سلمان نعیم نے وزیر اعظم عمران خان سے بنی گالہ میں ملاقات کی ۔عمران خان نے سلمان نعیم کی جدوجہد کو سراہا اور سلمان نعیم نے(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )
عمران خان کے مشن پر چلنے کی یقین دہانی کرائی ۔جبکہ ذرائع کا یہ کہنا ہے کہ ملاقات اس بات کا عندیہ ہے کہ سلمان نعیم کو پنجاب کی کابینہ میں وزارت ملنے کے امکانات قوی ہیں تاہم حتمی طور پر تاحال کچھ نہیں کہا جاسکتا،جبکہ یہ ملاقات انتہائی خوشگوار ماحول میں ہوئی ۔علاوہ ازیں گزشتہ روز دیگر ایم پی ایز نے بھی عمران خان سے ملاقات کی اورپنجاب کی کابینہ کی تشکیل کے حوالے سے انٹرویو بھی دیئے تاہم سلمان نعیم کی ملاقات انٹرویو کے بعد علیحدہ ہوئی زرائع کے مطابق سلمان نعیم نے بھی قبل ازیں صوبائی وزارت کے لئے انٹرویو دیا ہے ۔