تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں غیر سنجیدہ

تحریک انصاف جنوبی پنجاب صوبہ بنانے میں غیر سنجیدہ

جمالدین والی (نمائندہ خصوصی ) عوامی خدمت کا جذبہ لیکر میدان میں اترا ہوں عوام کی خدمت میرا مشن ہے میرا عوام کے ساتھ بہت گہراہ رشتہ ہے میں اپنے حلقہ کی عوام کے لئے ہر وہ ممکن(بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

کوشش کرونگا جو مجھ سے ہو سکے گی انہوں نے کہا کہ ہمیں اقدار کا کوئی لالچ نہ ہے عوام ہی کی محبت میرا قیمتی اثاثہ ہے عوام ہی کی بدولت میں اسمبلی میں پہنچا ہوں ان خیالات کا اطہار ایم پی اے مخدوم زادہ سید عثمان محمود نے مخدوم تییمور حسین اور مخدوم محسن رضا کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی آواز سب سے پہلے پاکستان پیپلز پارٹی نے بلند کی تحریک انصاف والے صوبہ بنانے میں نمبر سنجیدہ ہیں لیکن ہمیں اپنا علیحدہ صوبہ چاہئے جو کہ تین ڈویژن پر مشتمل ہو جہاں پر ہمارے اپنے اختیارات ہوں تحریک انصاف والے ایڈ منیسٹرٹیو یونٹ بنانا چاہتے ہیں ہمیں علیحدہ صوبہ کے لئے جدو جہد کرنی ہو گی اور تمام جماعتوں کو ملکر جنوبی پنجاب صوبہ میں اہم کردار ادا کرنا ہو گا اس موقع پر ہارون مزاری ، قاضی عبدالماجدہ ، ملک سیٹھ غلام فرید ، ملک حضور بخش ، اخلاق سولنگی ، اقبال جتوائی ، ، منصور سولنگی ، منظور احمد اسد، صوفی فیض ، غلام شبیر سولنگی ، ملک جان محمد ، ماسٹر عبدالرزاق ، جاوید سولنگی ، ملک اشتیاق احمد ، خلیل الرحمن سولنگی ، پیر بخش لنگاہ ، سرفراز نوناری ، بھی موجود تھے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...