گستاخانہ خاکے:9ستمبر کو لاہور میں ہالینڈ کیخلاف بڑے احتجاج کی تیاریاں

گستاخانہ خاکے:9ستمبر کو لاہور میں ہالینڈ کیخلاف بڑے احتجاج کی تیاریاں

  

بہاول پور(بیورورپورٹ) ہالینڈ نے اپنے نام نہاد مصورین پر کنٹرول نہ کیا،تو حالات عالمی جنگ کی طرف جاسکتے ہیں 9 ستمبر کو لاہور میں تحفظ ناموس رسالت کیلئے تاریخی مارچ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

ہوگا۔یورپی دنیا مسلم امہ کے جذبات سے کھیلنا چھوڑ دے۔ہم نے ہر محاذ پر گولی اور گالی سے اجتناب کیا،مگر ناموس رسالت پر کسی قسم کی مصلحت نہیں اپنا سکتے۔پاکستان کو قومی جذبات کو احساس کرتے ہوئے جنرل اسمبلی میں آواز اٹھانی چاہیئے۔اگر ہالینڈ نے اپنے نام نہاد مصورین پر کنٹرول نہ کیا،تو حالات عالمی جنگ کی طرف جاسکتے ہیں۔ ہالینڈ نیٹو کی افغانستان میں بدترین شکست سے سبق سیکھے، اب تو عالمی اسلامی اتحاد بھی قائم ہو چکا ہے کوئی بھی مسلم ریاست اپنے پیغمبر کی ناموس پر آنچ نہیں آنے دے گی۔ان خیالات کا اظہار جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر اور متحدہ مجلس عمل کے صدر مولانا فضل الرحمن نے جے یوآئی کے ضلعی جنرل سیکرٹری علامہ شفقت الرحمن سے ڈیرہ اسماعیل خان میں اپنی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پرجے یوآئی کے راہنما مفتی محمد شعیب سیال، قاری جابر محمود سیال اور محمد مغیرہ سیال بھی موجود تھے۔علامہ شفقت الرحمن نے کہاکہ قائد جمعیت سے دو گھنٹے کی طویل ملاقات میں ملکی صورتحال پر سیر حاصل گفتگو رہی۔انہوں نے کہاکہ 9 ستمبر کو ہالینڈ کیخلاف عظمت ناموس رسالت کے لئے لاہور مارچ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی میزبانی میں ہوگا۔جمعیت علماء اسلام سمیت تمام مذہبی،سیاسی تنظیموں کے راہنماء قیادت کریں گے۔یہ مارچ پاکستان سمیت دنیا بھر کے مرزائیوں کیلئے فیصلہ کن پیغام ہوگا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -