ملتان چئیر مین ضلع کونسل کو ہٹانے کیلئے جوڑ توڑ ، فاروڈبلاک بنانے کی تیاریاں

ملتان چئیر مین ضلع کونسل کو ہٹانے کیلئے جوڑ توڑ ، فاروڈبلاک بنانے کی تیاریاں

ملتان ( سپیشل رپورٹر) وفاقی اور صوبائی سطح پر حکومتی تبدیلی کے اثرات نچلی سطح پر منتقل ہونے لگے ہیں ،میونسپل کارپوریشن کے بعد ضلع کونسل ملتان میں بھی ن لیگ سے تعلق رکھنے والے چیئر مین ضلع کونسل کو ہٹانے کیلئے اپوزیشن جماعتوں اور ناراض لیگی چیئر مینوں پرمشتمل فارورڈ بلاک بنانے کیلئے پیش رفت شروع ہوگی‘ ،چیئرمین ضلع کونسل کی گزشتہ(بقیہ نمبر37صفحہ7پر )

دو سالہ ناقص کارکردگی کو جواز بنا کر تحریک عدم اعتماد لائی جائے گی ۔ذرائع کے مطابق وفاق اور صوبہ پنجاب میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت قائم ہونے کے بعد اس کے اثرات بلدیاتی اداروں پر بھی منتقل ہونا شروع ہوگئے ہیں اس ضمن میں ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کے چیئر مین دیوان سید عباس بخاری جن کا تعلق ن لیگ سے ہے کو ہٹانے کیلئے فارورڈ بلاک بنانے کیلئے پیش رفت شروع کردی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے ایم این ایز رانا قاسم نون ،احمد حسین ڈیہڑ اور ابراہیم خان سمیت صوبائی ممبران اسمبلی وسیم خان بادوزئی ،سلیم لابر ،ڈاکٹر اختر ملک ،مظہر عباس راں اور میاں طارق عبداللہ کو حمایت یافتہ چیئر مینوں کو اکٹھا کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے جو ناراض لیگی چیئر مینوں کو متحد کرکے ضلع کونسل میں پاکستان پیپلز پارٹی اور پی ٹی آئی کے اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے 17چیئر مینوں کے ساتھ مل کر ضلع کونسل میں فاروڈ بلاک بنائیں گے اور چیئر مین ضلع کونسل دیوان سید عباس بخاری کی دو سالہ ناقص کارکردگی کو جواز بنا کر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لائیں گے ۔ذرائع نے دعوی کیا ہے کہ ضلع کونسل ملتان کے مجموعی طور پر 142کے ایوان میں فارورڈ بلاک بنانے کیلئے پاکستان تحریک انصاف نے ناراض لیگی چیئر مینوں سمیت 60ممبران سے رابطے مکمل کرلیئے ہیں اور عدم اعتماد لانے کیلئے انھیں مزید 40سے زائد ممبران کی حمایت درکار ہے جس کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز نے اپنے اپنے حلقوں سے چیئرمینوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں تاکہ ضلع کونسل کے آئندہ اجلاس میں بھر پور پاور شو کی جاسکے ۔ضلع کونسل میں فارورڈ بلا بنانے کیلئے مخدوم زین قریشی بھی سرگرم نظر آتے ہیں ۔ذرائع کے مطابق مخدوم زین قریشی کی جانب سے ضلع کونسل میں فارورڈ بلا ک کیلئے 20سے زائد چیئرمینوں کی حمایت دلانے کا وعدہ کیا گیا ہے ۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ چیئر مین ضلع کونسل دیوان عباس بخاری کی جانب سے گزشتہ دو سالوں میں مانیٹرنگ کمیٹیاں نہ بنانے ،ضلع کونسل کے امور میں عدم دلچسپی ،اپوزیشن اراکین کو فنڈز فراہم نہ کرنے سمیت ضلع کونسل کی سطح پر چیئرمینوں کی بجائے افسر شاہی کی اجارہ داری پر لیگی چیئر مین بھی ان سے نالاں ہیں اور دیہی یونین کونسلوں میں صفائی سمیت دیگر ترقیاتی کام نہ ہونے سے انھیں شدید عوامی دباؤ کا سامنا ہے جس کے باعث وہ خود بھی چیئرمین ضلع کونسل سے جان چھڑانا چاہتے ہیں ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...