محکمہ خارجہ پر وزیراعظم آفس کی اجارہ داری ہے،راہول گاندھی

محکمہ خارجہ پر وزیراعظم آفس کی اجارہ داری ہے،راہول گاندھی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لندن(آن لائن)بھارت کی اہم سیاسی جماعت کانگریس کے صدر راہول گاندھی نے وزیراعظم نریندرا مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا وزارت خارجہ پر پرائم منسٹر آفس کی اجارہ دا ر ی ہے اور وزیر خارجہ سشما سوراج کے پاس کوئی کام نہیں سوائے اس کے کہ وہ عوام کو ویزہ دلانے پر زیادہ وقت(بقیہ نمبر38صفحہ7پر )

صرف کررہی ہیں۔وہ اتوار کے روز لندن میں انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف سٹریٹجک میں تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کیا آپ نے کبھی اس بات کا نوٹس لیا ہے کہ ہر شخص کہتا ہے یہ بہت بڑی بات ہے کہ بھارت کی وزیر خارجہ ویزے دلانے پر کام کرتی ہیں۔اس بیان کا مطلب آ پ جانتے ہیں۔راہول نے کہا اس کا مطلب یہ ہے وزیر خارجہ کے پاس اس سے بہتر کوئی کام ہی نہیں رکھا گیا۔ اس لیے وزارت خارجہ پر وزیراعظم کے دفتر کی اجارہ داری قائم ہوگئی ہے۔
راہوال گاندھی