عہدوں کی اہمیت نہیں لوگوں کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کئے، احمدیار ہنجرا

عہدوں کی اہمیت نہیں لوگوں کی خدمت کیلئے عملی اقدامات کئے، احمدیار ہنجرا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر)سابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجراء نے کہا ہے کہ ہم نے خلوص نیت سے عوام کی خدمت کو اوڑھنا بچھونا
(بقیہ نمبر18صفحہ12پر )
بنائے رکھا ہے اور ہمارا دور پاکستان کی تاریخ کا شفاف اور بہترین دور ہے،ہنجراء خاندان کی 33سالہ کارکردگی عوام کے سامنے ہے،عہدے کی اہمیت نہیں انشاء اللہ خدمت کا سفر جاری وساری رہے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہنجراء ہاؤس آنے والے عمائدین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ اپنے سابقہ حلقہ این اے 176اور پی پی251میں یکساں طور پر اور بلا تفریق تعلیم ‘ صحت اور انفراسٹرکچر پر کام کیا گیا جبکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ان حلقوں میں اربوں کے کام کروائے گئے ہیں،گورنمنٹ ٹیکینیکل کالج،دائرہ دین پناہ ڈگری کالج،گورنمنٹ ڈگری کالج میں ایم اے کلاسز کا جراء،عوام کادیرینہ مسئلہ ہیڈ محمد والا روڈ کا بقیہ9کلو میٹرحصہ کی تعمیر ، بستی سرائی تا جنوبی ریلوے پھاٹک تک ساڑھے 11کروڑ کی لاگت سے بننے والے کارپٹ روڈ کی تعمیر،کوٹ ادو سٹی میں دیرینہ مسئلہ سیوریج سسٹم اور ٹف ٹائل کیلئے5کروڑکی گرانٹ سے شہر بھر میں سیوریج نالیوں سمیت ٹف ٹائل ،چوہدری نرسری تا پل گارڈر مغربی نہر کوٹ سلطان کنارے کی پختہ سڑک کی تعمیر، ریلوے لائن پار کی آبادی کیلئے منی بائی پاس کی منظور ی ، نور شاہ چوک سے پل ولو والی تک پختہ سڑک کی تعمیر ، ریسکیو1122 کی منظور یجبکہ کوٹ ادو کے شہریوں کے مطالبہ پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کی اپ گریڈیشن ، ڈائیلسز سنٹر، امراض دل یونٹ پرکام آخری مراحل میں ہے جبکہ چاہ منشی والا اور لالہ زار کالونی میں سوئی گیس کی فراہمی اور ریلوے لائن کے مغربی کنارے سینما روڈ تا ڈیرہ ریلوے پھاٹک تک منی بائی کی منظوری اور شہر بھر میں جدیدسیوریج سسٹم کی منظوری جوکہ انہوں نے اپنے دور میں کرائی تھی جن پر جلد ہی کام شروع ہو جائے گا ان کے دور کے سنہری کارنامے ہیں،انہوں نے کہا کہ ان علاقوں میں سابقہ ادوار میں وزیر اعلیٰ،گورنر،سنیٹر،وزیر خارجہ سمیت کئی عہدوں پر فائز رہنے والے سیاستدانوں نے اپنے دور میں کون سے کام کرائے جبکہ ان کے دور میں ہونے والے ان منصوبوں سے عوام کی بڑی تعدادمستفید ہو رہی ہے جو کہ ہنجراء خاندان کے تاریخی کارنامے ہیں،انہوں نے کہا کہ ہنجراء خاندان کی سیاست کا محور عوام کی خدمت اورانہیں ریلیف کی فراہمی ہے عوام کی خدمت کیلئے عملی طور پر ٹھوس اقدامات کئے ہیں اور ہماری کارکردگی عوام کے سامنے ہے،انہوں نے مزید کہا کہ باشعور عوام جانتے ہیں کہ33برس کے دوران کس نے ان کی بے لوث خدمت کی ہے اورانشاء اللہ ہنجراء خاندان خدمت کا یہ سفر جاری رکھے گا۔