راجن پور کی ترقی مشن، میرٹ کی پالیسی اپنائیں گے، نصر اللہ دریشک

راجن پور کی ترقی مشن، میرٹ کی پالیسی اپنائیں گے، نصر اللہ دریشک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جام پور(نامہ نگار) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی و شریک چیئرمین جنوبی پنجاب صوبہ محاذ سردار نصراللہ خان دریشک نے کہا کہ
(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )
دور اقتدار میں عوام کی خدمت کی سیاست چلے گی، پروٹوکول کی منفی سیاست کا خاتمہ ہوچکا ہے، اصل تبدیلی اپنے آپ سے شروع کرنی ہوگی جس کی بنیاد عمران خان نے اخراجات میں کمی کرکے کردی ہے، کرپشن اور کمیشن سے ملک کو پاک کرنے کے علاوہ میرٹ کی پالیسی ، عوامی مسائل کے حل کیلئے فوری انقلابی اقدامات اٹھائے جائیں گے ،عمران خان ملک کو درپیش بحرانوں سے نکال کر ہی دم لیں گے کیونکہ وہ ارادوں کے پکے اور سچے انسان ہیں، پولیس اور سرکاری آفیسروں کو حقیقی معنوں میں عوام کا خادم بنائیں گے تاکہ عوام کو سستا اور فوری انصاف فراہم کیاجاسکے، انہوں نے مزید کہا کہ عوام نے عمران خان کو تبدیلی کے حق میں ووٹ دے کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی منفی سیاست کو مسترد کردیا ہے، ہم سب مل کر تمام چیلنجز کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے تاکہ نئے پاکستان میں عوام کو تبدیلی محسوس ہو، وزارتوں کا کبھی لالچ نہیں کیا اصل کامیابی عوام کی خدمت کرنا ہے جو سابقہ کئی دہائیوں سے کررہے ہیں۔ اس موقع پر سابق ممبر ضلع کونسل حافظ نوراحمدرند، سید محبوب شاہ، حاجی غلام رسول رند، حاجی جاوید اقبال لنگاہ،پروفیسر رفیق حیدری، مرزا شفقت اللہ مغل، ملک ربنواز بدھ، انجینئر شاہد حسین، سردار رسول بخش رند، حاجی حضور بخش لنگاہ، جام محمدنواز، مرزا کریم نواز مغل، حاجی رمضان ببر،چاچا عبدالرشید ہوت بلوچ، سیٹھ رحمت اللہ بھٹی، رانا سرفراز احمد، ڈاکٹر مرید حسین لنگاہ، سیٹھ عبدالسبحان، ملک عبدالرحمن سندیلہ، مرزا محمدقیصرمغل، عبدالمجید دریشک، ملک محبوب جکھڑ، شاہد ملک، رانامحمدایوب ایڈووکیٹ، سید آغا عارف اقبال، ملک محمدیوسف آرائیں، جام عطا حسین سیلرہ، مرزا خالد محمود مغل، ملک سیف اللہ جکھڑ، حافظ فاروق اکبر پتافی، مرید حسین ہوتھی، ارباب سکھانی، جام بشیر احمداونڑ، ملک غلام سرور سولہ، جٹ عقیل بھٹہ، ملک عمیر اعجاز جکھڑ، رانا شبیر احمدراجپوت، محمداصغر شاد، مطلوب احمدگشکوری، ڈاکٹر محمدآصف تھہیم، راج منصور تھہیم، حاجی احمد خان دریشک، سید شاہنواز شاہ، ملک رحیم بخش آرائیں، محمداحمدانی، لیاقت علی قریشی، خواجہ بخش لاڑ، حاجی غلام اکبر جتوئی، فیاض احمدپاشا، محمداکمل درانی، ڈاکٹر سید جاوید عباس کاظمی، فاروق اکبر نائیک ایڈووکیٹ، ذوالفقار علی چانگ سمیت سینکڑوں معززین اس موقع پر موجودتھے۔بعد ازاں سردار نصراللہ دریشک نے کہا کہ ضلع راجن پور سمیت جنوبی پنجاب کی تعمیر و ترقی کیلئے ہر ممکن کوششیں بروئے کار لائی جائیں گی تاکہ اس خطے سے 70سالہ پسماندگی دور کرکے خوشحالی اور ترقی کا دور شروع کیاجاسکے جو عمران خان اپنے منشور میں پہلے 100دنوں کے منصوبوں کو جلد از جلد عمل درآمد کریں گے۔