عمران کا پہلا خطاب حوصلہ افزامسئلہ کشمیر مہنگائی ، غربت ختم کرنیکا پلان کہاں

عمران کا پہلا خطاب حوصلہ افزامسئلہ کشمیر مہنگائی ، غربت ختم کرنیکا پلان کہاں

  

بہاول پور (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر و سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نیازی اس دن

(بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

مبارک باد کے مستحق ہوگا جب قوم سے کئے گئے وعدے پورے کرے گا۔وہ جس کڑے احتساب اورمدینے جیسی مثالی ریاست کے قیام کی بات کررہے ہیں قوم اس کی منتظر ہے۔اس حوالے سے پوری قوم ان کے ساتھ ہے کیونکہ کرپشن ودہشتگردی کے شیطانی کھیل کا خاتمہ پوری قوم کی اولین ترجیح ہے تاہم منتخب وفاقی کابینہ کی اکثریت مشرف دور کے پرانے پاکستان کی ہے بلکہ قرضہ معاف،حلف نامہ عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش میں ملوث اوراشتہاری افرادکو کابینہ میں شامل کرنا پی ٹی آئی چیئرمین کے دعووں کی سراسرنفی ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کا قوم پہلا خطاب حوصلہ افزا تھا تاہم انہوں نے 25جولائی کوہونے والے'' آپریشن ردعمل '' پرکوئی لب کشائی،داخلہ وخارجی پالیسیوں خاص طورپر مسئلہ کشمیر اوردہشتگردی کے خاتمہ سمیت ملک کو بحران سے نکالنے،مہنگائی،غربت وافلاس کے خاتمے کے پلان سمیت کوئی ٹھوس پلان نہیں دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -