ملک میں عوام کے ووٹوں کیساتھ ہمیشہ مذاق کیا گیا ‘ پروفیسر ساجد میر
ملتان(سٹی رپورٹر) مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کے سربراہ سینیٹر پروفیسر ساجد میر نے کہا ہے کہ ایک وقت آئے گا جب عمران خان سمیت تمام سیاستدان حقیقی جمہوریت (بقیہ نمبر36صفحہ12پر )
کی بحالی کے لیے ایک کنٹینر پر سوار ہوں گے۔ سیاستدانوں کی کرپشن سے انکار نہیں مگر سب سے بڑی کرپشن جیتے ہوؤں کو ہرانا اور ہارے ہوؤں کو کامیاب کرانا ہے۔ عمران خان نے ابھی تک سر جھکایا ہوا ہے جس دن وہ سر اٹھائے گا اس کا حشر بھی نواز شریف کی طرح ہو گا۔ اس ملک میں عوام کے ووٹ کے ساتھ ہمیشہ مذاق کیا جاتا ہے اور گملوں میں اگائے گئے سیاستدانوں کو اقتدار دیا جاتا رہا۔ پاکستان سے ہالینڈ کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے اور اپنا سفیر ہالینڈ سے واپس بلایا جائے۔ اقوام متحدہ انبیاء کی ناموس کی حفاظت کے لیے قانون سازی کرے۔ ہم نے ملکی مفاد کی خاطر ہمیشہ اصولوں کی سیاست کی‘ اگرچہ مسلم لیگ ن نے ہمارے ساتھ نا انصافی کی اور اسی طرح ایم ایم اے کا رویہ ہمارے ساتھ نا مناسب رہا مگر ہم دینی اقدار اور ملکی سالمیت کے لیے ان جماعتوں کے ساتھ رہیں گے اور اپنی سوچ اور فکر کے مطابق کردار ادا کریں گے۔