کسانوں دیہی خواتین کے مسائل حل کرنیکا پلان بنا لیا، مسز شاہد احمد

کسانوں دیہی خواتین کے مسائل حل کرنیکا پلان بنا لیا، مسز شاہد احمد

  

خانیوال (بیورونیوز) پاکستان تحریک انصاف کی نو منتخب ممبر پنجاب اسمبلی مسزشاہدہ احمد نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کی ملک گیر مثالی

(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )

کامیابی اور عمرا ن خان کا وزیراعظم منتخب ہونا بہت بڑی تبدیلی ہے اس تبدیلی کے دوررس نتائج مرتب ہونگے۔جنوبی پنجاب سے وزیراعلیٰ پنجاب کامنتخب ہو نا عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کاآغاز ہے ۔پسماندہ علاقوں سے لوگوں کو اوپرلایاجائیگا تاکہ ترقی وخوشحالی کے اثرات یکساں مرتب ہو وہ ہوٹل میں صحافیوں اورمیڈیا نمائندوں سے بات چیت کررہی تھیں۔اس موقع پر سابق یونین ناظم عطاء اللہ خان ،نجب خان خٹک،مہر محبوب حسین جوتہ ایڈووکیٹ،مہر فیصل محبوب جوتہ ایڈووکیٹ، راجہ لارا سب، منیارٹی ونگ کی ضلعی صدر مسزکیتھرین شمیم ،مسزروبینہ ندیم بھی اس موقع پر موجود تھے۔مسزشاہدہ احمدنے کہاکہ منتخب ہونے کے بعد خانیوا ل پہنچنے پر علاقے کے عوامی سماجی حلقوں نے جس گرم جوشی سے استقبا ل کیاہے وہ میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔انہوں نے کہاکہ2001ء سے بطور ممبرضلع کونسل سیاسی عمل میں بھرپور طر یقے سے شریک ہوں۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل کے لیے اپنی تمام ترصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے۔نچلے طبقے کو اوپر لانا اولین ترجیح ہے ۔انہوں نے کہاکہ مڈل کلاس بری طرح پس کررہ گئی ہے۔بطور یونین کونسل چیئرمین گراس روٹ لیو ل پر عوام کو درپیش مسائل اور بنیادی سہولتوں کے فقدان سے بخوبی آگاہ ہوں۔تھانہ کلچر کو تبدیل کرکے غریب عوام کیساتھ ظلم وستم اور ناانصافی کا خاتمہ کریں گے۔صحت ،تعلیم اور پینے کے صاف پانی کی فراہمی اولین ترجیح ہے بنیادی ہیلتھ سنٹر کو فعال بنائیں گے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان کی قیادت میں پوری ٹیم مثالی کرداراداکرے گی۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ خانیوا ل شہر اور جہانیاں سے تحر یک انصاف کی نمائندگی نہ ہونے کے باعث اس علاقے کے عوام کودرپیش مسائل حل کرنے کے لیے موثر آواز اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ کسا نوں اور خاص طورپر دیہاتوں میں کھیت میں کام کرنے والی خواتین کے مسائل کو حل کریں گے اور ان کے بچوں کی صحت وتعلیم کی بنیادی سہو لتوں کویقینی بنایاجائیگا۔انہوں نے کہاکہ میڈیا اور صحافی برادری کی طرف سے قدم قدم پر رہنمائی چاہیے مل کر عمران خان کے نئے پاکستان کو عملی شکل دیں گے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -