ساجد احمد اور قادر بخش کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

ساجد احمد اور قادر بخش کا تحریک انصاف میں شمولیت کا فیصلہ

  

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک ) سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا سلسلہ جاری، ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد اور پیپلز پارٹی کے رہنما قادر بخش تحریکِ انصاف (بقیہ نمبر39صفحہ7پر )

میں شمولیت اختیار کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم کے سابق رکن قومی اسمبلی ساجد احمد تحریکِ انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے جبکہ پی ایس 87 ملیر سے پاکستان پیپلز پارٹی کے اہم رہنما قادر بخش بھی تحریکِ انصاف میں شمولیت کا جلد ہی اعلان کریں گے۔ذرائع کے مطابق دونوں رہنما جلد ہی پریس کانفرنس کے ذریعے اپنے اہم سیاسی فیصلے سے عوام کو آگاہ کریں گے۔

شمولیت فیصلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -