جنوبی پنجاب ضلع مظفر گڑھ کی ترقی کیلئے میگا پراجیکٹس تیار
خان گڑھ (نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے صدر مون شیخ کی طرف سے دی گئی عید ملن پارٹی تحریک انصاف کے بڑے اجتماع میں بدل گئی، عید ملن پارٹی میں ممبران صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان، سردار عبدالحئی خان دستی، سردار عون ڈوگر اور نیاز خان گشگوری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں ملک کی تقدیر بدلنے کے سفر کا آغاز ہوچکا ہے اور تحریک انصاف کی حکومت جنوبی پنجاب کی محرومیوں کے خاتمے کے (بقیہ نمبر21صفحہ12پر )
لیے خصوصی توجہ دے رہی ہے اور یہ ہی وجہ ہے وزیراعظم پاکستان عمران خان جنوبی پنجاب کے سب سے پسماندہ علاقے تونسہ سے وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کا بنایا ہے۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیح میرٹ اور انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ کرپشن فری پاکستان ہے جس کی بنیاد رکھ دی گئی ہے۔ ہم ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے ممبران اسمبلی ضلع کی تعمیروترقی کے لیے صحت، تعلیم اور پینے کے صاف پانی کے منصوبے پر خصوصی توجہ دیکر اپنے عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی سردار عبدالحئی دستی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کپتان عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایشین ٹائیگر بننے گا اور میں سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی طیب اردگان ہسپتال مظفرگڑھ میں بڑے کرپشن سکینڈل کے ثبوت حاصل کرلے ہیں جس پر جلد ریفرنس دائر کرونگا۔ اس موقع پر ممبر صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے کہا تحریک انصاف کی قیادت نے جس طرح ملک میں تبدیلی کا نعرہ لگایا تھا وہ تبدیلی آچکی ہے اور عمران خان کے ساتھ پوری قوم کھڑی ہے ان کے ہر فیصلے پر پاکستانی قوم لبیک کہے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ اور جنوبی پنجاب کے لیے تحریک انصاف کی حکومت میگا پروجیکٹ دے رہی ہے جبکہ عوام کے دیرینہ مطالبہ پر جلد علی پور سے مظفرگڑھ تک دو رویہ سڑک کے منصوبہ پر بھی غور کیا جائیگا۔ اس موقع پر نیاز خان گشگوری اور سردار عونڈوگر ممبران صوبائی اسمبلی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے علاقے کی محرومیوں کے خاتمے کا وقت آگیا ہے اور ہم اسمبلی میں اپنی عوام سے کیے وعدوں کی تکمیل کے لیے بھرپور آواز اٹھائیں گے اور اب تھانہ کچہری کی سیاست کو ہمیشہ کے لیے دفن کرکے عوام کی عملی خدمت کی جائیگی۔ انہوں نے کہا پاکستان تحریک انصاف مظفرگڑھ کے صدر مون کی طرف سے منعقد کی جانیوالی پروقار تقریب یادگار لمحات ہیں جس میں ہر مکتب فکر کے افراد کی شرکت انکی محبت اور خلوص کی لازوال مثال ہے اور انکی تحریک انصاف کے لیے خدمات بھی مثالی ہیں۔ تقریب میں نقابت کے فرائض ڈسٹرکٹ پریس کلب کے جنرل سیکرٹری فاروق شیخ نے ادا کیے۔ جبکہ مون شیخ کی عید ملن پارٹی میں معروف بیورو کریٹ و سابق آئی جی میاں ایوب قریشی، کونسلرز اتحاد کے سرپرست اعلی راشد شیخ کی قیادت میں وائس چئیرمین بلدیہ بابر شیخ اور 20 سے زائد کونسلرز، ضلعی صدر نوابزادہ محمد احمد خان، امیر نواز خدائی، مہر جاوید حسن، ملک ذوالفقار ڈوگر، شعیب جوئیہ، عابد بلوچ، چوہدری عبدالرافع سنی، شعیب نئیر، احمد کریم گل، راؤ عتیق، صابر عاربی، مہر عبدالحسین ترگڑ، مہر نوید کھیڑا، میاں عامر ارائیں، عرفان عباسی، شیخ محمد شجا، شیخ عدیل فاروق، مرزا مدثر، امتیاز علیم بیگ، کامران خان خاکوانی، معظم علی قریشی، فرحان منظور اور ضلع بھر کے عہدیداروں اور کارکنوں کی کثیر تعداد، مرکزی انجمن تاجران کے وفد میں سید امیر حسن، ملک جاوید اختر، شیخ عامر سلیم، مشرف علی قریشی، غلام محی الدین سیٹھی سمیت مختلف بازاروں کے صدور، حاجی محمد سلیم شیخ سابق کونسلر، شیخ شہباز، ندیم شیخ، ملک عمران ڈوگر، شیخ عدیل، شہزاد غوری، خرم شیخ، منیب ارشد مونی شیخ، شیخ ایوب مٹھو، ارشد حسین ککو شیخ، رانا سردار، شیخ حفیظ، شیخ شاہین، شیخ افضل، شیخ شجاع الدین، رانا شوکت نے بھی شرکت کی۔ علاوہ ازیں عید ملن پارٹی سے بڑے اجتماع میں بدلنے والی تقریب میں رنگا رنگ پروگرام اور جھومر پارٹی کے روائیتی رقص کو دیکھ کر معززین شہر، وکلا، کونسلرز اور صحافی برادری خوشی کا اظہار کرتے رہے ہیں۔