صحت افزاع مقام’’ ماڑی ٹاپ‘‘ لاوارث

صحت افزاع مقام’’ ماڑی ٹاپ‘‘ لاوارث

راجن پور ( محمداسحاق گبول سے) راجن پور میں کوہ سلیمان کے وسیع پہاڑی سلسلے میں صحت افزاء مقام ’’ماڑی ٹاپ ‘‘ ٹھنڈک میں اپنی(بقیہ نمبر26صفحہ12پر )

مثال آپ ہے، ’’ماڑی ‘‘ میں نہ بجلی ہے نہ پانی اور نہ ہی تفریحی مواقع ،قیام پاکستان کے بعد بنائے جانے والے سرکاری ہسپتال اور دیگر سرکاری دفاتر بھی ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں ، اکلوتی سڑک مکمل طور پر تباہ ہوچکی، اس کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد سیر کے لئے ’’ماڑی ‘‘ کارُخ کرتی ہے حکو مت پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ یہاں ترقیاتی کام سرانجام دے تو یہ علاقہ نہ صرف شہریوں کے لئے بھرپور تفریح کا باعث بن سکتا ہے بلکہ سیاحت کوفروغ دے کرریونیو بھی اکٹھا کیا جاسکتا ہے‘ گفتگو تفصیلات کے مطابق راجن پور شہر سے صرف ایک سوکلو میٹر کی دُوری پر کوہ سلیمان کے وسیع پہاڑی سلسلہ میں چھ ہزار فٹ کی بلند ی پر ’’ماڑی ٹاپ ‘‘ ایک ایسا مقام ہے جو ٹھنڈ ک کے حوالے سے اپنی مدد آپ ہے علاقہ میں بسنے والے بلوچوں کا کہنا ہے کہ موسم گرما اور جون جولائی کے گرم ترین دنوں میں وہ راتوں کو گرم لحاف اوڑ ھنے پر مجبور ہوجاتے ہیں جبکہ ہر ہفتہ یہاں بارش معمول اختیار کئے ہوئے ہیں سرسبز پہاڑ اور خوبصورت مناظر اس علاقہ کی دلکشی میں اضافہ کررہے ہیں شہریوں اعجاز حسین تبسم اور عبدالقیوم نوناری کا کہنا ہے کہ ’’ ماڑی ‘‘ کوجانے والی اکلوتی سڑک اگر ازسر نوتعمیر کی جائے اور یہاں پر بجلی اور پانی کاانتظام کردیا جائے تو اس علاقہ میں سیاحتی سرگرمیوں کوفروغ دیا جاسکتا ہے اُن کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ فورٹ منرو کی طرح اس علاقے میں بھی تفریح کے مواقع فراہم کرے تو یہاں بھی نہ صرف شہریوں کو تفریح کے مواقع ملیں گے بلکہ سیاحت کوفروغ دے کر ریو نیو بھی اکٹھا کیا جاسکتا ہے اب بھی ٹوٹی سڑک ، سیلاب کے پانی کے بہاؤ سے سڑک پر کئی فٹ گہرے کھڈوں کے پڑ نے کے باوجود شہریوں اور دیگر اضلاع سے آنے والے افراد کثیر تعداد میں اس صحت افزاء مقام کارُ خ کرتے ہیں ’’ماڑی ‘‘ میں سہولیات نہ ہونے کے باوجود درجنوں شہریوں نے رہائش کے لئے زمین بھی خرید کررکھی ہے اور وہاں پر ایک ،ایک کمروں پر مشتمل مکان بھی تیار کررکھے ہیں شہریوں نے وزیراعلیٰ پنجاب جناب سردار عثمان خان بزدار سے اس حوالے سے اقدامات کر نے اور اس ضلع کے عوام کوتفریحی مواقع فراہم کر نے میں کردار ادا کر نے کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...