چوری ‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

چوری ‘ ڈکیتی کی درجنوں وارداتیں‘ شہری لاکھوں مالیتی اشیاء سے محروم

  

ملتان (خبر نگار خصوصی)ملتان پولیس چوری، ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں کو کنٹرول نہ کرسکی،2درجن کے قریب وارداتوں میں شہری لاکھوں روپے مالیت کے مالیتی زیورات ،نقدی ، ریال ، پاؤنڈ،کاریں،موٹر سائیکل ،موبائل فونز،مویشی ودیگر سامان سے محروم ہو گئے۔الپہ پولیس کے(بقیہ نمبر23صفحہ12پر )

علاقہ لوہار والہ کے قریب 3ڈاکوؤں نے قسور سے ایک لاکھ 21ہزار روپے اور موٹرسائیکل،شاہ شمس پولیس کے علاقہ توکل ٹاؤن میں 4ڈاکو اسلحہ کے زور پر شاہد یوسف اور قمر زمان سے 82ہزار روپے،کریڈٹ اورڈیبٹ کارڈ چھین کر فرار ہوگئے،مظفرآباد القریش کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے جھپٹہ مارکر سیف اللہ کی بیوی سے پرس چھین لیا پرس میں 21ہزار روپے،موبائل فون اور آئی ڈی کارڈ موجودتھا،کینٹ پولیس کے علاقہ سی پی او ہاؤس سے چند فٹ کے فاصلے پر 2موٹرسائیکل سوار جھپٹہ مار کر اعجاز احمد سے موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے،گلگشت سفاری ٹاؤن میں حمزہ کی دکان کے تالے توڑ کر 2لاکھ مالیت کی سگریٹ،نقدی،ریال اور پاؤنڈ،بی زیڈ نادرن بائی پاس سے حسن کی ہنڈا سی ٹی کار،مظفرآباد موضع بلیل میں محمد رمضان کے گھر سے 60ہزار مالیت کی ویڑی،کینٹ سے اعجاز احمد،عبدالسلام،لوہاتی گیٹ سے احمد نعمان اور مخدوم رشید سے محمد زبیر کی 2موٹر سائیکلیں،بستی ملوک کوٹلہ رحم علی میں شاہد جمیل کی دکان کے تالے توڑ کر نقدی موبائل ایک لاکھ50ہزار روپے،لوہاری گیٹ محمد اکرم کے کارخانہ سے 2لاکھ90ہزار مالیت کے کبوتر،ممتازآباد ہیڈ نو بہار کے قریب سب انسپکٹر محمد ضمیر کے والد کی کلینک سے جنریٹر،گارڈر اور آئرن،فاطمہ جناح ٹاؤن فلٹریشن پلانٹ سے میجر آصف وحید کا 18ہزار مالیت کاموبائل اور بی زیڈ ٹی چوک میں ندیم کے گھر سے طلائی زیورات اور نقدی نامعلو ملزمان چوری کر کے لے گئے،متعلقہ تھانوں نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کاروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -