دیور کے ہاتھوں بھابی قتل، شوہر نے بیوی مار ڈالی

دیور کے ہاتھوں بھابی قتل، شوہر نے بیوی مار ڈالی

  

بوریوالا‘ سنانواں‘ٹبہ سلطان پور ‘ چوک سرور شہید ( نمائندگان) دیور کے ہاتھوں بھابھی جبکہ شوہر نے بیوی کو قتل کر دیا ‘ ایک شخص ٹریفک کی نذر ہوگیا اور گھریلو ناچاقی پر خاتون نے زہریلی گولیاں نگل کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔ اس حوالے سے بوریوالا سے تحصیل رپورٹر کے مطابق انور ٹاؤن گلی نمبر 7کی رہائشی ثریا بی بی جو کہ بیوہ خاتون ہے اور گزشتہ روز اپنے (بقیہ نمبر24صفحہ12پر )

گھر میں موجود تھی کہ اس کا دیور ریاض عرف کالا چھری سے مسلح ہو کر آ گیا اور اسے قتل کرنے کے لیے اس پر حملہ کیا خاتون جان چھڑا کر گھر سے باہر محلے کے چوک میں آ گئی ملزم دوڑتا ہوا پیچھے آیا اور اس نے چھری سے وار کر کے اس کے گلے اور جسم کے دیگر حصوں کو کاٹ دیا لوگ چھڑانے کے لیے آگے بڑھے تو ملزم نے انہیں دھمکی دی کہ اگر کوئی نزدیک آیا تو وہ ان کو بھی جان سے مار دے گا جس سے سارے لوگ سہم گئے ملزم موقع سے چھری لہراتا ہوا فرار ہو گیا اہل محلہ نے 1122کو مدد کے لیے اطلاع دی مگر وہ لیٹ پہنچی مضروبہ کو اپنی مدد آپ کے تحت علاج کے لیے ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ زیادہ خون بہنے کی وجہ سے جاں بحق ہو گئی مقتولہ کے بیٹے کے مطابق اس کا چچا مکان پر قبضہ کرنا چاہتا تھا جس کی وجہ سے اس نے ناحق قتل کیا ہے وقوعہ کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی پولیس نے ملزم کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اپنی تفتیش شروع کر دی ہے ۔ سنانواں سے نمائندہ خصوصی ‘ نمائندہ پاکستان کے مطابق سنانواں کھرغربی میں عبدالغفار نے گھریلو جھگڑے پر اپنی بیوی خدیجہ بی بی کو فائرنگ کر کے قتل اور موقع سے فرار ہوگیا ۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے لاش قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دی ۔ مقتولہ 2 بچوں کی ماں تھی ۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنا شروع کردئیے ہیں ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -