اتوار بازاروں میں لوٹ مار ‘ سبزیاں ‘ پھل ‘ مصالحہ جات بدستور مہنگے‘ انتظامیہ غائب

اتوار بازاروں میں لوٹ مار ‘ سبزیاں ‘ پھل ‘ مصالحہ جات بدستور مہنگے‘ ...

  

ملتان(سٹی رپورٹر)مہنگائی کا سلسلہ بدستور کنٹرول سے باہر ہے ، اتوار بازار بھی مہنگائی کا مظہر بن گئے ،سبزی ،پھلوں ، مصالحہ جات ودیگر اشیا کی مہنگے داموں فروخت کا سلسلہ (بقیہ نمبر37صفحہ12پر )

جاری رہا ،گرانفروشوں کی خوب چاندی لگی رہی ،شہری مہنگائی کی وجہ سے لٹتے رہے انتظامیہ اورپرائس کنٹرول کمیٹی کو کوستے رہے ۔عید قربان گزر جانے کے باوجود اشیا ء خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کا نام ونشان تک کہیں بھی دکھائی نہیں دے رہا یہاں تک کہ جمعہ بازاروں کے بعد اتوار بازار میں بھی مہنگائی کا سلسلہ اپنے عروج پر رہا اور شہری سبزیاں ، فروٹ ، مرچ ومصالحہ جات مہنگے داموں خریدتے رہے ، شہریوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ گرانفروشی کو کنٹرول کیا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -