رکھشہ بندھن تہوار، ہندوبراداری کی لودھی کالونی موڑ میں مرکزی تقریب

رکھشہ بندھن تہوار، ہندوبراداری کی لودھی کالونی موڑ میں مرکزی تقریب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان(سٹی رپورٹر) ملتان و گردو نواح میں مقیم ہندو برادری نے کھشہ بندھن کا تہوار اپنے مذہبی جوش وخروش سے منایا اس سلسلے میں ملتان شہر کی مختلف علاقوں میں مقیم ہندو برادری کی طرف سے کچھ انتظامات ایک روز قبل ہی مکمل کرلئے گئے تھے،گھروں میں مختلف قسم کے کھانے بھی بنائے گئے ،(بقیہ نمبر38صفحہ12پر )

سب نے اس روز کے لئے سلوائے گئے نئے جوڑے زیب تن کیئے اور باقی اشیا تیا رکرنے کا سلسلہ شروع کیا،شام کو لودھی کالونی موڑمیں مرکزی تقریب منعقدہوئی ،جبکہ دیگر مقامات ڈبل پھاٹک ، شیر شاہ روڈ پر واقع مندرمیں بھی اس تقریب کااہتمام کیا گیااور محدود سطح پر میلہ کا بھی انعقاد کیاگیا۔ خواتین نے دن بھرسے لیکر رات گئے تک اپنے بھائیوں کے ہاتھوں میں راکھی باندھنے کاسلسلہ جاری رکھا اور ان کے منہ میٹھے کرائے جبکہ بھائیوں نے اپنی بہنوں کے سروں پر ہاتھ رکھ کر ان کی عمر بھر رکھشہ کرنے کا وعدہ کیا اور اپنی بہنوں کو تحائف پیش کئے گذشتہ روز دن بھرہندو ؤ برادری کے گھرانوں میں طرح طرح کے پکوان بھی تیار ہوتے رہے جو اپنے رشتہ داروں میں تقسیم کرتے رہے ۔ہندو برادری کا کہنا ہے کہ ہم ساراسال اس تہوارکے آنے کا انتظار کرتے ہیں، ۔اس حوالے سے ایک خا ص میلہ کا بھی اہتما م کیا گیا تھاجہاں ہندوبرادری باغ لانگے خان ، لودھی کالونی ودیگر مقامات سے بڑانشان بالمیکی لے کر میلہ میں قافلوں کی صورت میں شریک ہوئے ۔میلہ میں مختلف قسم کے سٹالز لگائے گئے تھے ۔اسی طرح بعض مقامات پر خواتین کے لئے الگ اور مردوں کے لئے الگ سے سٹالز لگائے گئے تھے ۔بچوں کے لئے الگ سٹال لگایا گیا تھا اور کھلونے اور جھولے بھی میلہ میں موجود تھے،میلے میں مرد،خواتین اور بچوں نے مختلف بھجن گائے اور پرشاد کھانے کھلائے جانے کا سلسلہ جاری رہا ۔شام کو جہاں راکھی باندھنے اور بہن بھائیوں کی ایکدوسرے کو دعائین دینے کے سلسلہ کے ساتھ یہ تقریبات اختتام پذیر ہوئیں وہیں ہندو برادری نے ملکی سلامتی کے لئے بھی خصوصی دعائیں کیں۔باغ لانگے خان کے قریب رہائش پذیر ہندو برادری کو اس بار لانگے خان پارک میں رکھشہ بندھن تقریب منعقدکرنے کی اجازت نہ مل سکی ،امرکزی تقریب لودھی موڑ کے نزدیک منعقد ہوئی ۔واضح رہے کہ اس سے پہلے ہرسال یہاں کے مقیم ہندو باغ لانگے خان میں ہی رکھشا بندھن کا تہوار منایا کرتے تھے اور میلہ منعقد ہوتا تھامگر اس سال انتظامیہ کی جانب سے پارک میں اس تہوار کی تقریب کے انعقاد کی اجازت نہ مل سکی ۔لودھی موڑ کے قریب بھی یہ تہوار گزشتہ برسوں سے بھی منایاجارہا ہے تو باغ لانگے خان کے مکینوں نے بھی اکٹھے مرکزی رکھشابندھن میلہ تقریب میں ہی شرکت کی اوریہ لودھی کالونی کے قریب منعقد ہوئی ۔اسی طرح ڈبل پھاٹک کے قریب واقع مندر ،شیرشاہ روڈ کے علاوہ دیگرمقامات پر بھی تقریبات منعقد ہوئیں ۔