نگہت محمود گجر کی پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ خیال

نگہت محمود گجر کی پی ٹی آئی رہنما نعیم الحق سے ملاقات ‘ اہم امور پر تبادلہ ...

  

رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان نعیم الحق بخاری نے کہا ہے کہ ملک میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی مخالفین کو ہضم نہیں ہورہی، اقتدار کے نشہ میں دھت ماضی کی حکومتوں نے ملک کو مسائلستان(بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

بنادیا تھا، عمران خان ملک کی تقدیر بدلنے کے لئے عملی طور پر میدان میں آچکے ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف شعبہ خواتین کی رہنما نگہت محمود گجر سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف عوام کو مسائل سے نجات دلانے کے لئے پہلے روز سے ہی کوشاں ہے ‘آئندہ آنے والے دنوں میں عوام کو ان کے مسائل کا حل ان کی دہلیز پر میسر آسکے گا۔ قبل ازیں نگہت محمود گجر نے نعیم الحق بخاری کو ضلع رحیم یارخان بالخصوص جنوبی پنجاب کے مسائل ومشکلات بارے آگاہ کیا اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے رحیم یارخان دورہ کی دعوت دی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -