معروف وکیل احمد سعید کرمانی انتقال کر گئے

معروف وکیل احمد سعید کرمانی انتقال کر گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ملک کے معروف وکیل اور تحریکِ پاکستان کے اہم ترین کارکن ایڈووکیٹ احمد سعید کرمانی 95 برس کی عمر میں انتقال کرگئے۔احمد سعید کرمانی کے بیٹے آصف کرمانی نے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے والد کی وفات کے بارے میں آگاہ کیا۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر آصف کرمانی نے اپنے بیان میں بتایا کہ ان کے والد طویل علالت کے بعد 26 اگست کی صبح انتقال کرگئے۔احمد سعید کرمانی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما تھے اور بانی پاکستان قائدِ اعظم محمد علی جناح کے معاون بھی تھے۔معروف وکیل 1960 کی دہائی میں مسلم لیگ کے صدر کے عہدے پر بھی اپنی خدمات انجام دیں، بعدِ ازاں انہوں نے نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت اختیار کرلی تھی۔احمد سعید کرمانی 1957 میں سپریم کورٹ آف پاکستان کے وکیل بنے، اور اپنی ریٹائرمنٹ تک یہاں خدمات انجام دیں۔معروف ایڈووکیٹ 7 سال تک سابق فوجی آمر جنرل ایوب خان کے دورِ اقتدار میں وفاقی وزیر بھی رہے۔مسلم لیگی رہنما 1970 کی دہائی میں مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں میں پاکستان کے سفیر بھی رہے، اس کے علاوہ وہ اسی دہائی میں لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر بھی رہے۔احمد سعید کرمانی کی نمازِ جنازہ لاہور کے بہاولپور روڈ پر واقع عید گاہ میں ادا کی جائے گی جبکہ انہیں میانی صاحب قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔