سی آئی اے اہلکار جان چھڑانے کیلئے سرگرم ‘ سیاستدانوں کے ذریعے ورثاء سے رابطے

سی آئی اے اہلکار جان چھڑانے کیلئے سرگرم ‘ سیاستدانوں کے ذریعے ورثاء سے رابطے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(خبر نگار خصوصی)مظفر آباد کے علاقے بستی غریب آباد میں سی آ ئی اے پولیس مظفر گڑھ کے چھاپے کے دوران سرکاری گاڑی کے نیچے آکر جاں بحق ہونے والی خاتون کے ورثا ء نے صلح کرنے کے عوض لاکھوں روپے مانگ لئے جس پرمقدمے میں ملوث پولیس اہلکاروں نے اپنی جان چھڑانے کی خاطر مقامی سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کر دیے ہیں۔ واضح رہے چند روز قبل سی آئی اے (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

مظفر گڑھ کی پولیس کے اے ایس آ ئی سجاد وغیرہ نے ملتان کے علاقے مظفر اباد کی بستی غریب آباد میں سنگین وارداتوں میں گرفتار ملزم زمان عرف زمانی کی نشاندہی پر دیگر ہمراہی ملزمان کی گرفتاری کے چھاپہ مارا اور مطلوب ملزمان کو حراست میں لیجاتے وقت اچانک سرکاری گاڑی کی ٹکر سے ایک خاتون نیچے آگئی اور وہ دم توڑ گئی۔ جس پر مقامی تھانہ مظفر آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ تاہم مقدمہ میں مدعی نے اپنی بری شہرت کو چھپانے کی خاطر تھانہ مظفر آباد کے اے ایس آئی محمود کو بھی مقدمے نامزد کر دیا۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ مقدمے کے مدعی کی جانب سے ملزمان سے صلح کرنے کے عوض لاکھوں روپے کی ڈیمانڈ کی گئی ہے۔جس کے بعد سی آئی اے مظفر گڑھ کی پولیس نے مقامی طور سیاسی شخصیات سے رابطے تیز کر دیے۔جو صلح کے لئے کوششیں کررہے ہیں۔