سرکاری محکموں میں کرپشن آمدن سے زائد اثاثے بنانے والے افسروں کی فہرستیں طلب
لیاقت پور (تحصیل رپورٹر ) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے پنجاب بھر کی طرح تحصیل لیاقت پور کے مختلف سرکاری و نیم سرکاری محکموں میں کرپشن کر کے اپنے اور اپنے خاندان کے افراد کے نام جائیدادیں بنانے والوں کی فہرستیں طلب کر لی ہیں اس سلسلے میں ایک ایجنسی نے تمام (بقیہ نمبر41صفحہ7پر )
معلومات اکٹھی کر کے متعلقہ ادارے کو ارسال کر دی ہیں اطلاع کے مطابق کرپشن میں پولیس اور محکمہ ریونیو دوسرے نمبر پر ہے اسی طرح مختلف محکموں کی طر ف سے مکمل ہونے والے مختلف ترقیاتی کاموں میں کرپشن کی تفصیلات بھی درج ہیں جن میں ضلع کونسل رحیم یارخان کے ترقیاتی منصوبے پہلے نمبر پر ہیں اس کے بعد میونسپل کمیٹی ، بلڈنگ اور شاہرات کے محکموں آتے ہیں ذرائع کے مطابق آمدن سے زائد اثاثے رکھنے والوں کی جائیدایں ضبط کر کے ایسے سرکاری ملازمین کے خلاف مقدمات درج کر کے انہیں نوکری سے بھی برخا ست کر دیا جائے گا ۔