ایف آئی اے نے زر داری اور فریال تالپورکوآج پھر طلب کرلیا

ایف آئی اے نے زر داری اور فریال تالپورکوآج پھر طلب کرلیا

  

اسلام آباد (این این آئی)ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ سکینڈل معاملے پر پیپلز پارٹی کے شریک چیئر مین سابق صدر آصف زرداری اور فریال تالپور کو چوتھی بار آج پیر کو طلب کرلیا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کیلئے آصف زرداری اور فریال تالپور کو ایف آئی اے ہیڈ کوارٹر اسلام آباد طلب کیاہے ٗاٹھارہ اگست کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدرآصف زرداری کی حفاظتی ضمانت منظور کی تھی، درخواست اعتزاز احسن اور لطیف کھوسہ کے ذریعے دائر کی گئی تھی۔سابق صدر نے عدالت سے استدعا کی کہ گرفتاری کا خدشہ ہے حفاظتی ضمانت دی جائے جبکہ ٹرائل کورٹ میں پیش ہوناچاہتاہوں،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ ایف آئی اے کی انکوائری میں پیش ہونے کیلئے بھی ضمانت دی جائے جس پر عدالت نے شریک چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی کی استدعا منظور کرتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں ان حفاظتی ضمانت منظور کرلی تھی۔

زرداری طلب

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈی جی نجف قلی مرزاکی سربراہی میں ایف آئی اے ٹیم اسلام آبادپہنچ گئی ،ایف آئی اے ٹیم منی لانڈ رنگ کیس میں آصف زرداری،فریال تالپورسے پوچھنے والے سوالات تیارکررہی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں ایف آئی اے نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیرہ فریال تالپور کو پیر27اگست کوطلب کررکھا ہے۔گزشتہ سماعت میں ایف آئی اے حکام نے عدالت میں موقف اپنایاتھاکہ آصف زرداری اورفریال تالپور 3 بارپہلے پیش نہیں ہوئے ،جس پر بینکنگ کورٹ نے آصف زرداری اورفریال تالپور کوچوتھی بارطلب کرتے ہوئے پیرصبح 11 بجے جعلی اکاونٹس کیس میں پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیاتھا۔ ایف آئی اے حکام کا مزید کہنا تھا کہ آصف زرداری اورفریال تالپور اس بارپیش نہ ہوئے توسپریم کورٹ میں دونوں مشکل میں ہوں گے جبکہ ایف آئی اے 28 اگست کوعدالت میں منی لانڈرنگ کی رپورٹ پیش کرے گی۔

ایف آئی اے ٹیم

مزید :

کراچی صفحہ اول -