بجلی کی آنکھ مچولی کاروبار شدید متاثر ، تاجر شہری سراپا احتجاج

بجلی کی آنکھ مچولی کاروبار شدید متاثر ، تاجر شہری سراپا احتجاج

  

ملتان ‘ ٹھٹھہ صادق آباد ‘ باگڑ سرگانہ ( سٹاف رپورٹر ‘ نمائندہ پاکستان) بجلی کا شارٹ فال بڑھنے لگا‘ ملتان سمیت جنوبی پنجاب بھر میں بجلی کی آنکھ مچولی نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے ‘ شہری علاقو ں(بقیہ نمبر43صفحہ7پر )

میں بجلی بندش کا دورانیہ 8سے 10 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 12 سے 14 گھنٹے تک پہنچ گیا ہے ۔ شہر شہر احتجاجی مظاہرے ‘ کاروبار زندگی ٹھپ ہو کر رہ گیا ۔ اس حوالے سے ٹھٹھہ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ٹھٹھہ صادق آباد ونواح میں واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے بجلی کی گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، گرمی وحبس میں عوام پریشان،کسانوں ،تاجروں،شہریوں کا احتجاج،تفصیل کے مطابق واپڈاسکینڈ جہانیاں کی طرف سے حاجن شیر،علی شیر واہن،خان پور ،اولڈ مخدوم رشید،پیر صادق شاہ فیڈرز سے منسلک ٹھٹھہ صادق آباد نواح کے علاقوں میں بجلی کی روزانہ گھنٹوں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے،غیر اعلانیہ بجلی لوڈشیڈنگ سے گرمی وحبس میں عوام شدید پریشان ہیں،جس پرشہریوں،کسانوں ،تاجروں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج بھی کیاگیا۔ باگڑ سرگانہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق سب ڈویژن سرائے سدھو میں طویل لوڈشیڈنگ جاری عوامی حلقوں کا شدید احتجاج ۔تفصیل کے مطابق سب ڈویژن سرائے سدھومیں گزشتہ سے کئی کئی گھنٹوں کی مسلسل طویل لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے اور دن بدن غیراعلانیہ لوڈشیڈ نگ میں اضافہ ہونے لگا ہے کبھی لائن مرمت تو کبھی مین سپلائی بندش کابہانہ بناکر گھنٹوں بجلی بندکردی جاتی ہے اس پر عوامی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے جبکہ لائن لاسز میں اضافہ ہونے لگاہے اورسارا نزلہ صارفین پر ڈال دیاجاتا ہے لوڈشیڈنگ سے تاجر مزدور اوردیگرکاروباری طبقہ بے حد متاثر ہورہا ہے اورکاروبارٹھپ ہوچکے ہیں۔

لوڈشیڈنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -