اڈیالہ جیل، وارڈر سے بداخلاقی کا الزام، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل

اڈیالہ جیل، وارڈر سے بداخلاقی کا الزام، اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معطل

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک) اڈیالہ جیل کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم نے اپنے ساتھی کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر سے مبینہ طور پر بداخلاقی کی کوشش کی جس پر دونوں ملزمان کو معطل کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل معظم نے اپنے ساتھی وارڈر بلال کے ساتھ مل کر نوجوان جیل وارڈر صفدر سے مبینہ بداخلاقی کی کوشش کی، جس پر آئی جی جیل خانہ جات نے دونوں ملزمان کو 3 ماہ کے لیے معطل کردیا۔جیل ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ معظم اور وارڈر بلال نے ساتھی وارڈر کو جنسی طور پر ہراساں کیا۔ سپریٹنڈنٹ اڈیالہ جیل نے انکوائری کی اور تصدیق ہونے کے بعد معاملہ آئی جی کے نوٹس میں لایا گیا۔ فوری طور پر دونوں ملزمان کو معطل کرکے معاملے کی مزید تحقیقات کے لئے ڈی آئی جی جیل نوید رؤف کو انکوائری آفیسر مقرر کردیا گیا ہے۔

بداخلاقی کاالزام

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...