شاہ جمال: سیوریج بند گلی، محلوں میں پانی جمع انتظامیہ غائب ، شہری غائب ، شہری سراپا احتجاج

شاہ جمال: سیوریج بند گلی، محلوں میں پانی جمع انتظامیہ غائب ، شہری غائب ، شہری ...

  

شا ہ جمال(نمائندہ پاکستان)شاہ جمال کے محلوں کی صورتحال ابترہو گئی ‘سیوریج بندہونے سے مکینوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔شاہ جمال کے گنجان ترین محلہ حسین آ بادمحلہ زرگراں،محلہ فضل آ باد،اڈا خان گڑھ تا مدنی چوک ملانوالا،محلہ قریشیاں،دانڑیں روڈ محلہ مسجد فقیراللہ والی ،محلہ(بقیہ نمبر46صفحہ7پر )

انصاریاں،پرانا احمد موہا نہ چوک کی تمام گلیاں نکاسی نہ ہو نے کی وجہ سے گندگی سے اٹ چکی ہیں اور گلیاں گندے پا نی کے نالوں میں تبدیل ہو چکی ہیں مکینوں طارق عباس خان کھوسہ،محمد جاوید،محمد نوید،میاں طیب،عبید احمد،جاوید اقبال،ڈاکٹر مشتاق احمد ملانہ،ملک محمد اقبال،محمد یاسر،خضر حیات،نوید احمد خان چانڈیہ،غلام شبیر چانڈیہ ،سردار عاشق خان بلوچ،رمضان عرف دانی قریشی و دیگر افراد نے مختلف جگہوں شدید احتجاج کرتے ہو ئے بتایا کہ سیوریج بندش کے باعث ان کی گلیوں کی حالت خراب ہو چکی ہے ان کا گھروں سے نکلنا تک محال ہو چکا ہے گندے پا نی کے باعث وہ نماز کی ادائی سے بھی قاصر ہیں اور زیر زمین پانی آ لودہ ہو نے کے باعث کینسر،ہیپا ٹائٹس،بلڈ پریشر اور پیٹ گردوں کے پیچیدہ امراض پھیل رہے ہیں شاہ جمال کا واحد صاف پا نی کا پلانٹ ساڑھے تین سال سے مسلسل بند ہے کئی نو جوان ان مہلک امراض کے باعث اگلا جہان سدھار چکے ہیں باوجود معلوم ہو نے کے بلدیاتی نمائندگان خاموشی اختیار کیئے ہو ئے ہیں انہوں نے حکام بالا سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -