مندرجہ چکوال ایکسپریس وے پر خونی حادثہ ، میاں بیوی دو معصوم بچوں سمیت جاں بحق

مندرجہ چکوال ایکسپریس وے پر خونی حادثہ ، میاں بیوی دو معصوم بچوں سمیت جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجر خان (ملک محمد نصیر سے)مندرہ چکوال ایکسپریس وے پر ٹریفک کا خونی حادثہ میاں بیوی دو معصوم بچوں سمیت جاں بحق ہو گئے ایک زخمی بچی راولپنڈی ہولی فیملی ہاسپٹل جا کر دم توڑ گئی وزیر اعلی پنجاب نے افسوس ناک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے حکام سے رپورٹ طلب کر لی تفصیلات کے مطابق تلہ گنگ سے راولپنڈی جانے والی تیز رفتار ہنڈا کار مرید پھاٹک کے زیرتعمیر ریلوے اوور ہیڈ برج کے پلر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں میاں بیوی اور دو بچیاں جاں بحق ہو گئے حادثے میں 5 دیگر بچیاں بھی شدید زخمی ہو گئیں ذرائع کے مطابق زخمی ہونے والی ایک بچی ہولی فیملی ہسپتال میں پہنچ کر دم توڑ گی جس سے ہلاکتوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے زخمیوں کو رورل ہیلتھ سنٹر مندرہ میں طبی امداد کے بعد ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دیا گیا ریسکیو 1122 کی بروقت کارروائی نے زخمی بچا لئے رورل ہیلتھ سنٹر کے سینئر میڈیکل افسر ڈاکٹر خلیل اللہ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 35 سالہ عمران اس کی بیوی عظمت عمران جب کہ دو بچیاں طیبہ اور علیشاہ شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والوں میں حبیبہ ماریہ جویریہ عائشہ اور سمبل شامل ہیں ادھر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے المناک حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے