بونیر ،عمران خان اور محمود خان کی کامیابی پر ظہرانے کا اہتمام

بونیر ،عمران خان اور محمود خان کی کامیابی پر ظہرانے کا اہتمام

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تحصیل کونسلر ڈگر شوکت خان نے ضلع بھر کے تمام پی ٹی آئی ٹائیگرز کو پی ایم عمران خان اور کے پی وزیر اعلیٰ محمود خان کے انتخاب کے خوشی میں ظہرانہ دیا جس میں پی ٹی آئی ضلعی جنرل سیکرٹری بحراد، ملاکنڈ سینئر نائب صدر ناصر عباس، امیدوار پی کے 22 کبیر خان ، میاں معین الدین باچا ، شیر خان ، اقبال خان، بختیار علی، سجاد احمد سمیت ضلع تحصیل اور وارڈ کے اہم عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی ۔ ظہرانے کے اس پُروقار تقریب کو تحصیل ڈگر کونسلر شوکت خان نے وزیر اعظم عمران خان اور کے پی وزیر اعلیٰ محمود خان کے جیت کے خوشی میں دیا تھا اس موقع پر ضلع بھر کے اہم پی ٹی آئی کارکنا ن ، ضلع، تحصیل اور وارڈ ز عہدیداران نے میڈیا والوں کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ہم نے خان صاب کو وزیر اعظم بنانے کیلئے اپنا رول پلے کردیا ہے خان صاب کے قوم سے پہلے خطاب سے صاف ظاہر ہوا کہ پاکستانی قوم بہت جلد ایک عظیم قوم بننے والی ہے ۔کرپٹ مافیا اپنی بوریاں بسترے گول کردے ۔ خان صاحب بہت جلد ایسے عناصر کے گریبانوں میں ہاتھ ڈالیں گے ۔قوم با شعور ہوچکی ہے ۔ نئے پاکستان کے راہ میں حائل رکاوٹوں کو پی ٹی آئی ٹائیگرز خان صاب کے ساتھ ملکر ہٹائیں گے۔ اور مملکت پاکستان کو کرپشن فری اور پُرامن بنانے کیلئے وزیر اعظم عمران خان کے دست راست رہیں گے۔ انہوں نے اس موقع پر ایک دوسرے کو عید کی مبارکبا د بھی دئیے اور پی ٹی آئی جیت کے خوشی میں نعرہ بازی بھی کی

مزید : کراچی صفحہ اول


loading...