کرک، مخالفین نے فائرنگ کرکے 3 بھائیوں کو قتل کردیا
کرک(بیورو رپورٹ) کرک کی تحصیل تخت نصرتی کے دورہ آفتادہ علاقے شاہ سلیم بانڈہ میں تین بھائیوں کو مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا ، والدہ بیٹو ں کی موت کی خبر سنتے ہی دل کا دورہ پڑنے سے جاں بحق ہو گئی ،مقتولین میں سے ایک ڈاکٹر ایک انجینئر اور ایک مولوی تھا ، افسوسناک واقعے سے علاقے میں کہرام مچ گیا ۔عوام علاقہ اور پولیس ذرائع کے مطابق یونین کونسل گڈی خیل کے علاقے شاہ سلیم میں مخالف فریق کی فائرنگ سے تین سگے بھائی ڈاکٹر واحد ، انجینئر ساجد اور مولوی احسان لگ کر شدید زخمی ہو گئے اور بعد ازاں تینو ں جاں بحق ہو گئے تینوں بیٹوں کی موت کی خبر سنتے ہی ان کی ماں کو دل کا دورہ پڑا جس سے وہ جاں بحق ہو گئی ، واقعہ ہفتے کے روز سہ پہر پیش آیا چار لاشوں کو تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال تخت نصرتی پہنچا دیا گیا ہے ماں سمیت تین بھائیوں کے جاں بحق ہونے کی خبر علاقے میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئے جس سے علاقے میں کہرام مچ گیا پولیس ذرائع کے مطابق ہفتے کی شام تک مقتولین کے قتل کی دعویداری نہیں کی گئی تھی ۔