پی ٹی آئی کا خرم شیرزمان کے اپوزیشن لیڈر بننے پر اتفاق

پی ٹی آئی کا خرم شیرزمان کے اپوزیشن لیڈر بننے پر اتفاق

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لیے خرم شیرزمان مضبوط امیدوارکے طورپرحلیم عادل شیخ کے سامنے آگئے۔پارٹی قیادت کی جانب سے حاصل کی جانے والی خفیہ معلومات میں ارکان اسمبلی نے حلیم عادل شیخ کے مقابلے میں خرم شیرزمان پراظہاراعتماد کیا۔ایم کیو ایم بھی حمایت کرے گی۔تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں خرم شیر زمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے،معتمد ترین ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے کراچی سے تحریک انصاف کے ارکان سندھ اسمبلی سے انفرادی رائے طلب کی تھی۔ ذرائع کے مطابق27 میں سے بیشتر ارکان اسمبلی نے خرم شیر زمان کو اپوزیشن لیڈر بنانے کے حق میں رائے دی۔ وزیراعظم نے خرم شیر زمان کو سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈربنانے کی منظوری دیدی ہے جس کا باضابطہ اعلان کیا جائے گا۔دوسری جانب اس سے قبل تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرکے لیے مظبوط امیدوارکے طورپرسامنے آئے تھے اورمتحدہ قومی مومنٹ نے بھی ان کی حمایت کی تھی جبکہ پیپلزپارٹی کے حلقوں کی جانب سے بھی ان کی خاموش حمایت کی گئی تھی ۔ حالیہ انتخابات میں خرم شیرزمان دوسری باررکن سندھ اسمبلی منتخب ہوئے ہیں وہ گذشتہ اسمبلی میں تحریک انصاف کے پارلیمانی لیڈر کے طورپربھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -