این اے65چکوال،ضمنی الیکشن ،انتخابی شیڈول جاری ہوگیا

این اے65چکوال،ضمنی الیکشن ،انتخابی شیڈول جاری ہوگیا

چکوال(ڈسٹرکٹ رپورٹر )حلقہ این اے 65چکوال دو کے ضمنی الیکشن میں کاغذات نامزدگی کا مرحلہ 28تا31اگست ہوگا۔اور کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال اور دیگر مراحل مکمل ہونگے۔پولنگ کے لیے 14اکتوبر کا دن مقرر کیا گیا ہے۔حلقہ این اے 65پر مسلم لیگ ق کے چوہدری پرویز الٰہی نے 25جولائی کو پاکستان تحریک انصاف کے ساتھ ملکر مسلم لیگ ن کے سردار فیض ٹمن کو 50ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے شکست دی تھی۔یہ نشست چوہدری پرویز الٰہی نے خالی کی ہے اور اب وہ سپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہو چکے ہیں۔مسلم لیگ ق نے ضمنی الیکشن کے لیے چوہدری شجاعت حسین کو نامزد کیا ہے۔مگر چوہدری شجاعت حسین پر پی ٹی آئی کے مقامی عہدیداروں اور سردار غلام عباس گروپ کو شدید تحفظات ہے سردار غلام عباس فریضہ حج کے سلسلہ میں سعودی عرب میں مقیم ہے اور وہ 28اگست کو وطن واپس پہنچے گے معلوم ہوا ہے کہ وہ بھی اس نشست پر اپنے کاغزات نامزدگی داخل کرائیں گے البتہ چوہدری برادران سردار غلام عباس اور پی ٹی آئی کے درمیان مشاورت کے بعد مشترکہ امیدوار سامنے لایا جایئگا۔ادھر مسلم لیگ ن کی ہائی کمان نے حلقہ این اے 65پر مضبوط امیدوار لانے کے لیے تمام عمائدین کو لاہور طلب کیا ہے۔ملک شہریار اعوان،ملک سلیم اقبال،سردار فیض ٹمن،ملک فلک شیراعوان اور دیگر نے پارٹی ہائی کمان کے ساتھ مشاورت کی ہے اور یہاں آنے والی اطلاعات کے مطابق سردار فیض ٹمن کو ہی دوبارہ میدان میں اتارے جانے کا امکان ہے۔جبکہ فلک شیر اعوان نے بھی پارٹی ہائی کمان کو اپنے امیدوار ہونے کی پیشکش کی ہے مسلم لیگ ن کی پارٹی ہائی کمان نے تمام عمایدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ دیگر اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ رابطہ کر کے انکی زیادہ سے زیادہ حمایت حاصل کریں۔25جولائی کے الیکشن میں تحریک لبیک پاکستان کے میجر یعقوب نے 27ہزار ووٹ لیکر انتخابی اور سیاسی حلقوں کی توجہ حاصل کر لی ہے۔تحریک لبیک پاکستان کے امیدوار کی حمایت کر کے مسلم لیگ ق کے امیدوار کو یقینی طور پر شکست دی جا سکتی ہے۔بحر حال متحدہ اپوزیشن کے حوالے سے اس ضمن الیکشن کے لیے ابھی تک کوئی مثبت پیش رفت سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...