وفاقی کابینہ ،مشرف اینڈ کمپنی کا ٹولہ ہے ،عبدالسلام

وفاقی کابینہ ،مشرف اینڈ کمپنی کا ٹولہ ہے ،عبدالسلام

  

شیرگڑھ (نامہ نگار )عمران خان اور ان کی کابینہ سیاسی نابالغوں کی مجمع اور مشرف اینڈ کمپنی کا ٹولہ ہے جو ملک چلانے کے قابل نہیں یہ مفاد پرست ٹولہ بہت جلدحکومت کواپوزیشن کے حوالہ کریں گے عمران خان کابینہ نے ہمیشہ ڈکٹیٹروں اور عوام دشمنوں ہاتھوں کا ساتھ دیاہے جو کسی طرح پاکستانی عوام قبول نہیں کریں گے عمران خان حکومت کی اصلیت عوام کے سامنے آگئی عید کی خوشیاں لوڈ شیڈنگ اور امن وامان کی نظر ہوگئی حکومت سنھبالتے ہی لوڈ شیڈنگ کا عذاب بڑھ گیانواز شریف اور مریم نواز بہت جلد رہاہوکر دوبارہ اقتدار میں آئیں گے ان خیالات کا اظہار پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماء اور تحصیل تخت بھائی کے صدر حاجی عبدالسلام آف تخت بھائی نے گزشتہ روز شیرگڑھ پریس کلب میں صحافیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا اس موقع پر ان کے ساتھ مسلم لیگ کے ورکرز بھی موجود تھے انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف کی مدبرانہ اور عوام دوست پالیسی کی وجہ سے پاکستان ایشیاء کا ٹائیگر بن گیاہے مگر ملک دشمن قوتوں کو ان کی عوام دوست پالیسیاں اور ملک کی ترقی راست نہ آئی اور ایک سازش کے تحت ان کو حکومت سے الگ کردیاگیامگر عوام کے دلوں سے جدا نہ کرسکے آج بھی نواز شریف پاکستان کا مقبول ترین عوامی لیڈر ہے اور جتنی دیر تک وہ سلاخوں کے پیچھے رہیں گے اتنی ان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگاعمران خان کی بڑھکیں بہت جلد عوام کے سامنے آئیں گی وہ ایک ڈرامہ باز شخصیت کے مالک ہے ان کی حکومت بہت جلد ناکام ہوگی انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے ورکرزمیاں نواز شریف، شہباز شریف اور جمشید خان مہمند کی قیادت پر بھر پور اعتماد کرتے ہیں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -