ٹیکسلا،محلہ منظورآبادمیں نامعلوم افرادنے موٹرزڈیلرکوقتل کردیا

ٹیکسلا،محلہ منظورآبادمیں نامعلوم افرادنے موٹرزڈیلرکوقتل کردیا

  

ٹیکسلا (نمائندہ پاکستان) محلہ منظور آباد قتل کی لرزہ خیز واردات ملک موٹرز کے مالک ملک طاہر محمود گجر کو نامعلو م افراد نے گولیاں مار کر قتل کردیاتفصیلات کے مطابق محلہ منظور آباد کے رہائشی ملک موٹرز کے مالک ملک طاہر محمود گجر الصبح ساڑھے چار بجے کے قریب نماز فجر کی ادائیگی کے لئے گھر سے نکلے، مسجد کے پاس ہی پہنچے تھے کہ پہلے سے تاک میں بیٹھے افراد نے ان پر اندھا دھند فائر نگ شروع کردی ، ملک طاہر محمود گجر کو سات گولیاں لگیں ، زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئے،ملزمان موقع واردات سے فرار ہوگئے ، قتل کی اصل وجہ معلوم نہ ہوسکی ، تاہم مذکورہ واردات ٹارگٹ کلنگ تھی،اطلاع پر مقامی پولیس نے موقعچ پر پہنچ کر نعش کو قبضہ میں لیکرپوسٹمارٹم کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا،مقتول کے بیٹے عمیر کی مدعیت میں تھانہ ٹیکسلا میں نامعلوم افراد کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ، ملک طاہر محمود گجر کی بابت معلوم ہوا ہے کہ وہ محلہ کی مسجد میں ہر روز صبح آزان دیتے تھے امروز بھی وہ الصبح آزان دینے کے لئے گھر سے نکلے تھے، ادہر دلخراش قتل کی واردات کی خبر جنگل کی آگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئی ، لوگوں کا جم غفیر انکے گھر پہنچ گیا، مقتول ملک طاہر محمود گجر کو سینکڑوں سوگواران کی موجودگی میں آلاں والے قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا، نماز جنازہ میں ممبر قومی اسمبلی غلام سرور خان ،ایم پی اے ملک تیمور مسعود اکبر،ایم پی اے عمار صدیق خان ، ملک شاہد نواز گجر ، شیخ عثمان ایڈووکیٹ ، ہمایون جاوید ، سعید نیک عرف پپو ، شیخ سعید ، شیخ ساجد محمود ، شیخ صوفیان ، ملک پرویز ، ملک ربنواز ، سید عترت شاہ ، سمی علاقہ بھر کی سیاسی و سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی علاقہ کی فظاء سوگوار تھی اور ہر آنکھ اشک بار تھی، نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی ، سماجی و کاروباری شخصیات نے شرکت کی

مزید :

پشاورصفحہ آخر -