ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس آج ہوگا

ملی یکجہتی کونسل سندھ کا اجلاس آج ہوگا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ملی یکجہتی کونسل سندھ کے تحت ہالینڈ میں گستاخانہ خاکوں کے مقابلے، ملک کی بدلتی ہوئی صورتحال اور دیگر امور پر غور اور مشترکہ لائحہ عمل کے حوالے سے آج 3بجے ادارہ نورحق میں ایک اہم اجلاس منعقد کیا جائے گا۔ اجلاس کی صدارت ملی یکجہتی کونسل سندھ کے صدر و نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسد اللہ بھٹو کریں گے۔ اجلاس کے بعد میڈیا بریفنگ بھی ہوگی ۔ ملی یکجہتی کونسل سندھ کے جنرل سکریٹری قاضی احمد نورانی نے سندھ کے تمام عہدیداران کواجلاس میں بروقت شرکت کی ہدایت کی ہے ۔

مزید : پشاورصفحہ آخر


loading...