سی پیک گیم چینجر ہے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، سینٹر دلاورخان

سی پیک گیم چینجر ہے ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے، سینٹر دلاورخان

  

مردان(بیورورپورٹ )سینٹ میں فنانس ،منصوبہ بندی اور اقتصادی کمیٹی کے ممبر سینیٹرحاجی دلاورخان نے کہاہے کہ سی پیک خطے میں گیم چینجر ہے جس سے نہ صرف پاکستان کی تقدیر بدل سکتی ہے بلکہ اس منصوبے سے وسط ایشاء سمیت خطے کے دیگر ممالک بھی فائدہ اٹھاسکیں گے،ہمیں ملکی کی معیشت کی بہتری کے لئے ٹیکس نظام میں اصلاحات اور ایکسپورٹ پالیسی کو سہل اور آسان بناناہوگااورمقامی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرناہوگی وہ چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی کی قیادت میں چین کے سرکاری دورے کے بعد یہاں خصوصی گفتگو کررہے تھے ان کاکہناتھاکہ چین اورپاکستان دوستی کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں اور ہر گزرتے لمحے کے ساتھ یہ تعلقات مزید مستحکم اور مضبوط ہورہے ہیں چین نے مسئلہ کشمیر سمیت ہر موقع پر ہماری موقف کی تائید کی ہے جس پر ہم چینی حکومت او رچینی عوام کے احسان مند ہیں سینیٹرحاجی دلاورخان نے کہاکہ سرکاری وفد نے چینی حکومت اور سرمایہ کاروں سے پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرنے کی دعوت دی اورمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروع دینے پر اتفاق کیاگیاانہوں نے کہاکہ اس وقت پوری دنیا کی نظریں سی پیک پرہیں کیونکہ یہ نہ صرف چین اور پاکستان کے لئے ترقی اوراہمیت کا حامل ہے بلکہ یہ منصوبہ خطے میں ترقی اور خوشحالی لائے گا سینیٹر دلاورخان نے کہاکہ ہمیں اپنی معیشت کو مستحکم کرنے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لئے چھوٹی صنعتوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی ٹیکس کے نظام میں اصلاحات لانے ہوں گے ایف بی آر کے چکروں سے چھوٹے صنعتکاروں کو چھٹکار ادیناہوگا جبکہ ایکسپورٹ گروتھ کوبڑھانے کے لئے بیرونی دنیا میں کمرشل کونسلرز کو ٹاسک حوالہ کرنے ہوں گے انہوں نے مزید کہاکہ پاکستان میں ہر سطح اور ہرشعبے میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے حوصلہ افزائی سے ہم ملک کی معیشت کو بحران سے نکال سکتے ہیں صنعتیں مضبوط ہونے سے بے روزگاری میں خاطر خواہ کمی آئے گی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -