کالام ٹریفک حادثے میں جاں بحق نوجوان سپرد خاک
بٹ خیلہ (بیورورپورٹ) بٹ خیلہ کانوجوان کالام میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا ۔تفصیلات کے مطابق مالاکنڈایجنسی کے صدرمقام بٹ خیلہ محلہ نوبہارکاایک نوجوان اخترعل ولد محمدامین اپنے خالہ زادبھائی کے ہمراہ سیروتفریح کیلئے کالام گیاتھاوہاں پردوسرے موٹرسائیکل کے ساتھ موٹرسائیکل ٹکرادی گئی جس کے نتیجے میں اخترعلی موقع پرجاں بحق جبکہ خالہ زادبھائی شدیدزخمی ہوگئے وہ پشاورہسپتال منتقل کردیانوجوان اخترعلی کے نعش گاؤں پہنچتے ہی علاقے میں کہرام مچ گیا اوربعدازاں میاں سلطان باباکے قبرستا ن میں سینکڑوں اشکبارانکھوں کے سامنے سپردخاک کردیا ۔