حالیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی، مولانہ گوہر شاہ

حالیہ ظالمانہ لوڈشیڈنگ نے پی ٹی آئی حکومت کی قلعی کھول دی، مولانہ گوہر شاہ

  

چارسدہ (بیورو رپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کے رہنماء اور سابق ایم این اے مولانا سید گوہر شاہ نے کہا ہے کہ ملک کے اندر حالیہ ظالمانہ لوڈ شیڈنگ نے تحریک انصاف حکومت کی قلعی کھول دی ہے ۔ جعل سازی ، جھوٹ اور بلند بانگ دعوے موجودہ حکومت کی نحوست ہے ۔وہ چارسدہ میں میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے ۔ مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ سابق حکومت میں لوڈ شیڈنگ کا مکمل خاتمہ آخری مراحل میں تھا نیز عیدوں کے موقع پر مکمل خاتمہ ہو ا تھا لیکن پی ٹی آئی اقتدار میں آکر سابقہ حکومت کے صحیح اقدامات کو تبدیل کرکے عوام کو مشکلات سے دو چار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی نحوست کی وجہ سے اس دفعہ عوام عید الضحیٰ کی خوشیوں سے محروم ہو گئے اور بجلی کی نہ ہونے سے قربانی کا گوشت بدبو دار اور خراب ہو گیا جس کو لوگوں نے ڈیرانوں اور ندی نالیوں میں پھینک دیا ۔ انہوں نے کہاکہ اگر موجودہ حکومت کا یہ سلسلہ جاری رہا تو عوام پی ٹی آئی حکومت کے خلاف اپنے غم و غصے اور احتجاج کرینگے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -