الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہوگئے تھے، حکومت میں پرانے چہرے ہی ہیں، سراج الحق

الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہوگئے تھے، حکومت میں پرانے چہرے ہی ہیں، سراج ...

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)امیرجماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا ہے کہ موجودہ حکومت میں نئے لوگ نہیں بلکہ پرانے چہرے ہیں اور الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہو گئے تھے۔لاہور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ الیکشن جیسا ہوا ساری دنیا جانتی ہے، الیکشن سے پہلے ہی سارے فیصلے ہو گئے تھے، اس کے باوجود ہم نے الیکشن کا بائیکاٹ نہ کرنے کا فیصلہ کیا، کیوں کہ ماضی میں ایک دفعہ الیکشن کا بائیکاٹ کیا جو درست فیصلہ ثابت نہیں ہوا۔سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت کو وقت دینا چاہتے ہیں تاکہ پتا چلے کہ اس کے وعدے کس حد سچ ثابت ہوتے ہیں، جماعت اسلامی کا مشن الیکشن یا وزارت نہیں ہے، اقتدار میں بیٹھے لوگ نئے نہیں ہیں بلکہ پرویز مشرف، پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ کے ساتھ بھی یہی لوگ تھے۔

سراج الحق

مزید :

پشاورصفحہ آخر -