دریائے کابل کے کنارے خوبصورت جناح پارک میں عوام کو سیرو تفریح کے مواقع فراہم کئے گئے، بریگیڈ ئیر نذیر حسین

دریائے کابل کے کنارے خوبصورت جناح پارک میں عوام کو سیرو تفریح کے مواقع فراہم ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نوشہرہ(بیورورپورٹ) سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈئیرنذیرحسین خان اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی خصوصی ہدایت پر نوشہرہ کینٹ دریائے کابل کے کنارے خوبصورت جناح پارک میں عوام کوسیروتفریح کے مواقع فراہم کئے گئے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے شیڈول کے مطابق انٹری فیس وصول کیاگیا عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے باوجود مسلسل تین دن تک ٹیکس سپرنٹنڈنٹ اور ٹیکس برانچ کے دیگر اہلکار تمام انتظامات کا جائزہ لیتے رہے اور جناح پارک میں ضلع نوشہرہ خصوصاً خیبرپختونخوا کے دیگرعلاقوں سے آئے ہوئے عوام خواتین اور بچوں کو سیروتفریح کے تمام سہولیات فراہم کئے گئے ضلع نوشہرہ کے تمام علاقوں کے عوام اور تاجروں نے کنٹونمنٹ انتظامیہ کی بہترین انتظامات کرنے پر ان کو زبردست خراج تحسین تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کی خصوصی ہدایت پر ٹیکس سپرنٹنڈنٹ قاسم خان، اکاؤنٹنٹ امجدحسین ،ٹیکس برانچ کے سید شاہ فیصل، کامران زیب، محمدقدیر اور دیگراہلکاروں نے عیدالضحیٰ کی چھٹیوں کے باوجود تین دن تک جناح پارک میں عوام کو تمام سہولیات کی فراہمی کا جائزہ لیتے رہے خواتین اور بچوں نے خصوصی طورپر شرکت کی بچوں کیلئے جھولوں کا بھی خصوصی انتظام کیاگیا تھا اشیائے خورد نوش بھی مقررہ نرخوں پر فروخت ہورہے تھے سیکورٹی کے بہترین انتظامات کی وجہ سے کوئی نہ خوشگوار واقعہ پیش نہیں آیا نوشہرہ جناح باغ میں سیاحوں کی تفریح کیلئے بہتر انداز میں تفریح فراہم کی گئی جس پر سٹیشن کمانڈر اور ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ، ٹیکس برانچ اور کنٹونمنٹ بورڈ کے دیگر اہلکاروں کو سیاحوں نے بہتر ین انتظامات کرنے پر خراج تحسین پیش کیا صوبہ بھر سے آئے ہوئے سیاحوں نے جناح باغ کی سیر سے بھرپور لطف اٹھایا اور جناح باغ میں لگے ہوئے جھولے ، چڑیا گھر اور دیگر تفریحی نظاروں سے لطف اندوز ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم ان افسران سے توقع رکھتے ہیں کہ آئندہ بھی ایسے اقدامات کرکے صوبہ بھر کے خصوصاً نوشہرہ کے عوام کو بہتر انداز میں جناح باغ سے تفریح فراہم کریں گے انہوں نے کہا کہ نوشہرہ کے عوام اور سیاحوں کو بھی چاہیے کہ جناح باغ کی بہتری کیلئے نوشہرہ کنٹونمنٹ بورڈ اور نوشہرہ کینٹ کے سیکورٹی اداروں سے ہرقسم کے تعاون کو ممکن بنائیں تاکہ جناح باغ کی سیروتفریح میں مزید بہتری آسکے۔