کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کا عملہ 4دن تک ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا

کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کا عملہ 4دن تک ڈیوٹی سرانجام دیتا رہا

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ) کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کینٹ انتظامیہ نے عیدالضحی کی چھٹیاں منسوخ کرکے مسلسل چار دن تک صفائی عملہ ڈیوٹی سرانجام دیتے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں اور گلی کوچوں سے بھاری مشینری کے ذریعے قربانی کے جانوروں کے الائشیں اٹھا کر نوشہرہ کینٹ کو صاف ستھرا رکھا اور پورے شہر کو پانی سے دھو کر چونا ڈالا جس کی وجہ سے پورا علاقہ صاف ستھرا رکھا گیا عید سے پہلے نوشہرہ کینٹ کے تمام مکینوں میں بڑے بڑے شاپنگ بیگ تقسیم کئے تاکہ گند کو باآسانی ٹھکانے لگاکر اپنے گھروں کے سامنے رکھیں اور کنٹونمنٹ صفائی عملہ نے تمام گھروں سے گندگی کے ڈھیر اٹھاکر ٹھکانے لگادئیے انجمن تاجران نوشہرہ کینٹ کے شہریوں نے ایگزیکٹیوآفیسر، سینٹری سٹاف اور انچارج تجاوزات اپریشن کو زبردست خراج تحسین پیش کی جنہوں نے چھٹیوں کے باوجود عیدالضحی کے موقع پر مسلسل ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کو مکمل طورپر صاف ستھرا رکھا تفصیلات کے مطابق ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمدکی خصوصی ہدایت پر عیدالضحی کی چھٹیاں منسوخ کرکے عید کے دوران نوشہرہ کینٹ کے تمام علاقوں سے قربانیوں کی الائشوں کو ٹھکانے لگاکر شہر بھر کوصاف ستھرا رکھنے کیلئے بھرپوراپریشن کرنے کی ہدایت کی تھی اس سلسلے میں انہوں نے انچارج تجاوزات اپریشن لائق شاہ ، چیف سنٹری انسپکٹر سلیم رضا، سینٹری انسپکٹر سکندر محبوب اور سینٹری سپروائزر احمدعلی خان کی قیادت میں ایک ٹیم تشکیل دی جنہوں نے عیدالضحیٰ کے دوران نوشہرہ کینٹ سے ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے علاوہ نوشہرہ کینٹ کے تمام علاقوں سے قربانی کے جانوروں کے الائشیں بھاری مشینری کے ذریعے ہٹائی اور نوشہرہ کینٹ کے تمام بازار اور گلی کوچوں کو چوناڈالا اور پانی سے صفائی کی ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کی وجہ سے بھی صفائی کرنے میں آسانی پیدا ہوئی کیونکہ تمام بازاروں کے دکانوں کے سامنے سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کردیاگیا تھا قربانی کے جانوروں کی آلائشیں ہٹانے سے نوشہرہ کینٹ کے عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچایا گیا کیونکہ گندگی سے کئی امراض جنم لیتی ہے بہترین صفائی کرنے پر کنٹونمنٹ انتظامیہ کو زبردست خراج تحسین پیش کیاگیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -