عید الاضحی پر ٹی ایم اے پبی نے صفائی کے بہترین انتظامات کئے تھے

عید الاضحی پر ٹی ایم اے پبی نے صفائی کے بہترین انتظامات کئے تھے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) ٹی ایم اے پبی نے عیدالاضحی کے موقع پر صفائی کے حوالے سے جو انتظامات کئے تھے وہ قابل تعریف ہے ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے عید سے پہلے صفائی کی اور عید کے دن صفائی اور قربانی کے جانوروں کے الائشوں کو ٹھکانے لگانے میں بھرپور اور اہم کردار ادا کیا جس کو عوامی اور سماجی حلقوں نے خوب سراہا ٹی ایم اے کے اہلکاروں نے عیدالاضحی کے موقع پر پبی کے مختلف علاقوں کو مکمل صاف ستھرا رکھااور عوام کو کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیا ان خیالات کااظہارناظم پبی میاں مرتضی الرحمن، ٹی ایم او سید وقاص علی شاہ نے نوشہرہ میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صدر اختر علی اور جنرل سیکرٹری مراد علی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے پبی کے صفائی عملے نے بڑی دل جمعی سے کام کرتے ہوئے پورے علاقے کو صفائی ستھرا رکھا اور قربانی کے جانوروں کے الائشوں کو بروقت ٹھکانے لگایا اور پورے علاقے سے جانوروں کے الائشوں کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹایا اور چونا بھی ڈالاتاکہ عوام کو خطرناک موذی امراض سے بچایاجاسکے انجمن تاجران اور عوامی حلقوں نے ناظم میاں مرتضی الرحمن، ٹی ایم او سید وقاص علی شاہ، اختر علی، مراد علی اور دیگر سٹاف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عیدالضحی کی چھٹیوں کے باوجود علاقہ پبی سے قربانی کے جانوروں کے الائشوں کو بھاری مشینری کے ذریعے ہٹا کر علاقے کو صاف ستھرا رکھا۔